پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مارک زکر برگ وفات پا گئے ؟ فیس بک پر میموریئل بینر جاری

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی روابط کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر ایک غیر معمولی بگ نے چند لمحوں کے لیے اس کے بیشتر صارفین کو مرا ہوا قرار دے دیا جن میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بگ نے فیس بک کے متعدد ایسے صارفین کی پروفائلز پر میموریئل بینر پوسٹ کر دیا جو ابھی تک زندہ ہیں۔ اگرچہ فیس بک کی جانب سے اس خرابی سے متعلق پیغام جاری کیا جا چکا تھا تاہم کئی صارفین نے اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ وہ زندہ ہیں اپنا فیس بک سٹیسٹس اپ ڈیٹ کیا ۔فیس بک کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک خوفناک خرابی تھی جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ ایسا ہوا۔یہ میموریئل بینر یادگاری پروفائلز کے لیے بنایا گیا تھا لیکن غلطی سے بڑی تعداد میں لوگوں کی پروفائلز پر ظاہر ہوگیا اور ان میں خود فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی شامل ہیں۔ان کے صفحے پر پوسٹ کیے گیے بینر کے مطابق ’ہمیں امید ہے کہ مارک زکربرگ سے محبت کرنے والے ان چیزوں میں چین پائیں جنھیں انھوں نے شیئر کیا تھا۔‘اس سارے واقعے سے ٹیکنالوجی رپورٹرز اور فیس بک صارفین کو مزاح کا پہلو بھی مل گیا۔نیو یارک ٹائم کی کیٹی راجر کا کہنا تھا ’یہ فیس بک کیوں کہہ رہا ہے کہ میں مر گئی ہوں، میں یقیناً مری نہیں ہوں۔ کیا میں مر گئی ہوں، یہ ہفتہ بہت مصروف تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…