کنگ ڈاؤ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین میں تیار کئے گئے 1007روبوٹس نے چین کے مشرقی صوبے شین ڈانگ میں ایک منٹ تک رقص کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے ، گذشتہ روز 1040روبوٹس نے سنچورین ڈانس شروع کیا ،ان میں سے 1007نے مقررہ وقت میں رقص کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ، رقص کا اہتمام ہانگ ڈاؤ ضلع کے کنگ ڈاؤ شہر میں کیا گیا تھا ،اس سے قبل 540روبوٹس نے فروری میں جنوبیچین کے شہر شینزن میں گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔گینز ورلڈ ریکارڈ کے نگران وو ژیاؤ ہانگ کا کہنا ہے کہ جن روبوٹس نے ایک منٹ سے پہلے رقص ختم کیا انہیں نتیجے سے باہر کر دیا گیا تھا۔
ر و بوٹ تیار کرنیوالی ایور ون کمپنی لمٹیڈ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر کوان جن یو نے کہا روبوٹ کنٹرول کرنے والے ریمورٹ میں ریڈیو فریکوئنسی کی مداخلت ان کیلئے سب سے بڑا چیلنج تھا جیسا کہ موبائل فون یا بلیو ٹوتھ کی سروسز ، تاہم انہوں نے کہا کہ کمپنی کی مخصوص ٹیکنالوجی نے اس مداخلت کو روک دیا ۔
چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
31
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں