سیﺅل (نیوزڈیسک)اب کیمرے کے بغیر آنکھوں کے ذریعے تصاویر لیں ، ویڈیو بنائیں ،نئی ایجاد بھی تیار ہوگئی۔جی ہاں ، آپ نے صحیح پڑھا ہے ،الیکٹرونکس مصنوعات تیار کرنے والی معروف کوریائی کمپنی سام سنگ نے تفاعلی(سمارٹ) کنٹیکٹ لینز کا سند حق ایجادحاصل کرلیاہے ،سام سنگ کمپنی کے تیار کردہ کنٹیکٹ لینز میں نزدیکی سمارٹ میں مواد بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ان سمارٹ کنٹیکٹ لینزکے شیشے کیمرے ،حر کت کے سینسرز ،ٹرانسمیٹرزاور ڈسپلے یونٹ پر مشتمل ہوں گے۔ان سمارٹ کنٹیکٹ لینز کے صارف تصویر کھینچنے یا کنٹیٹکٹ لینز میں ظاہر ہونے والے مواد کیساتھ تعامل کیلئے پلک جھپکائیں گے۔جھپکنے کے بعد موشن سینسرز مزید عمل کیلئے ہدایت صارف کے ہینڈ سیٹ پر بھیج دیں گے جس کے فوری بعد نتائج بھی واپس بھیجے جائیںگے۔مزید برآں صارفین اپنی ڈیوائس کے ذریعے ویڈیو یا تصاویر بھی کنٹکٹ لینز کو بھیج سکیں گے، اس کے علاوہ لینز کیمرے سے لی گئی تصویر محفوظ رکھنے کیلئے موبائل ڈیوائس پر بھی بھیجی جاسکے گی۔تصویر کے اس نمونے میں آپ بآسانی دیکھ سکتے ہیں کہ کنٹیکٹ لینز میں سرکٹ کا کچھ حصہ نظر آرہاہے لیکن یہ سرکٹ بصارت پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں کرے گا۔