اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )ٹیکنالوجی کے اس دور میں کروڑوں افراد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں ،واٹس ایپ،فیس بک اور سکائپ مشہور ایپس سے ہیں جن کے صارفین کی تعداد کروڑوں سے تجاوز کر گئی ہے ،آج ہم آپکو بتائیں گے کہ آپ کیسے ان تینوں ایپس کو ایک ہی وقت میں استعمال کر سکتے ہیں ، آل اِن وَن میسنجر پر آپ واٹس ایپ، میسنجر، اسکائپ، گوگل ہینگ آؤٹ اور یاہو میسنجر سمیت تمام چیٹنگ ایپس کو استعمال کرسکتے ہیں۔،یہ گوگل کروم ایکسٹیشن کی شکل میں بھی دستیاب ہے اور اسے مفت انسٹال کرکے ایک ہی جگہ پر اپنی تمام پسندیدہ میسنجنگ سروسز کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں اپنے دوستوں سے بات چیت کرنا اور ان کے پیغامات کو دیکھنا آسان ہے اور آپ کو بار بار مختلف ایپس کھولنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی