جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

17 لاکھ سال قدیم انسان میں سرطان کے شواہد

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھیں جنوبی افریقہ کی ایک غار سے ملنے والے ایک قدیم انسانی فوسل سے سرطان کے اولین شواہد ملے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تقریباً 17 لاکھ سال پرانے ایک قدیم انسان کے پاؤں کی انگلیوں میں تیزی سے بڑھنے والی رسولی کے شواہد ملے ہیں۔یہ پاؤں کی ہڈی ایک ابتدائی دور کے انسان کی ہے اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس کا شمار سائنسی اصطلاح میں ہومو اوگیسٹر یا پرانتھروپس روبسٹس میں ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف وٹواٹرزرینڈ کے محقق ایڈورڈ اوڈز کا کہا ہے کہ ’جدید میڈیسن میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ انسانوں میں سرطان اور رسولیوں کی بیماریاں جدید طرز زندگی اور ماحول کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ ہماری تحقیقات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ان بیماریوں کی بنیادیں لاکھوں سال پہلے ہمارے آباؤ اجداد میں موجود تھیں جب جدید صنعتی معاشروں کا وجود بھی نہیں تھا۔اس سے قبل بھی دریافت ہونے والی انسانی باقیات میں رسولیاں مل چکی ہیں جن میں ایک لاکھ 20 ہزار سال قبل روئے زمین پر بسنے والی نینڈرٹل انسانوں میں ملنے والی رسولیاں سب سے قدیم سمجھی جاتی ہیں۔حالیہ دریافت جوہانسبرگ کے قریب سوورٹکرانس کی غار سے ہوئی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…