ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک کو لینے کے دینے پڑ گئے, فیس بک تاریخ کا سب سے بڑ انقصان

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
ساؤ باؤلو(مانیٹرنگ ڈیسک ) برازیل کی ریاست امیزونا کے وفاقی پراسیکوٹر کا کہنا ہے کہ عدالت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے اکاؤنٹ میں موجود 7.11ملین ڈالرز کی رقم منجمد کر دی ہے کیونکہ ویب سائٹ انتظامیہ نے حکومت کو واٹس ایپ میسجنگ سروس استعمال کرنیوالے ایسے افراد کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا جن کیخلاف ضابطہ فوجداری کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پراسیکوٹر آفس کی جانب سے منجمد کیے گئے فنڈز کو جرمانے کی مد میں استعمال کیا جائے گا۔ اس صورتحال پر تبصرے کیلئے فیس بک انتظامیہ کا نمائندہ دسیتاب نہیں ہو سکتا۔ حالیہ فیصلے میں ، عدالت نے فیس بک کے وکیل کے اس موقف کو مسترد کر دیا تھا کہ ڈیٹا کی فراہمی امریکا اور آئرلینڈ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے کی ذمہ داری ہے جس کے حصول کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہو گی ۔ پراسیکوٹر ایلگز ینڈر جابور کا کہنا ہے کہ فیس بک نے احکامات کی تعمیل کے معاملے میں برازیلین اداروں بالخصوص عدالتوں کیلئے احترام کا مظاہرہ نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ برازیل میں گزشتہ سال دسمبر سے واٹس ایپ سروس پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…