منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک کا بانی ایک گھنٹے میں اربوں ڈالرز کمانے میں کامیاب، مگر کیسے؟

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صرف ایک گھنٹے میں 3.4 ارب ڈالرز (3 کھرب 56 ارب پاکستانی روپوں سے زائد) کما لیے۔ مارک زکربرگ کی دولت میں یہ اضافہ اس وقت ہوا جب فیس بک کی جانب سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی رپورٹ میں ویب سائٹ کے منافع میں ریکارڈ اضافہ دکھایا گیا۔ مثبت سہ ماہی رپورٹ کے باعث فیس بک کے حصص کی قیمت میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا جس کا سب سے زیادہ فائدہ مارک زکربرگ کو ہوا۔ 3.4 ارب ڈالرز کے اضافے کے نتیجے میں 32 سالہ مارک زکر برگ کے مجموعی اثاثے 56.7 ارب ڈالرز تک جا پہنچے اور وہ اس وقت دنیا کے 5 ویں امیر ترین انسان ہیں۔ فیس بک صارفین کی تعداد 1.71 ارب سے تجاوز گزشتہ شب فیس بک کی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 1 ارب 71 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب روزانہ ایک ارب سے زائد صارفین موبائل فون کے ذریعے فیس بک کو استعمال کرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ آئندہ سال کسی وقت صارفین کی تعداد دو ارب کا ہندسہ عبور کر جائے گی۔ فیس بک پر وقت گزارنے کی شرح میں بھی دوگنا اضافہ ہوا ہے تاہم اس حوالے سے اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے۔ فیس بک میسنجر کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ واٹس ایپ نے یہ سنگ میل چند ماہ پہلے ہی حاصل کر لیا تھا، دوسری جانب انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 500 ملین سے زیادہ ہے۔ مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ویڈیو ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے اندر آن لائن بیشتر مواد ویڈیو کی شکل میں پوسٹ ہو گا۔ اور ہاں فیس بک پر روزانہ ڈھائی ٹریلین پوسٹس ہو رہی ہیں اور 2 ارب سرچز بھی کی جاتی ہیں۔ یعنی فیس بک سرچ کے معاملے میں بھی گوگل کے مقابلے پر آنا چاہتی ہے تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں انٹرنیٹ کی بجائے سائٹ سے متعلق مواد ہی ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ تین ماہ کے اندر فیس بک نے اشتہارات اور دیگر چیزوں کی مدد سے 6.44 ارب ڈالرز کمائے جن میں سے 2.05 ارب ڈالرز منافع تھا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 59 فیصد زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…