اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )استری کپڑوں کے لیے اہم جزو سمجھی جاتی ہے لیکن اگر استری یا یا لائٹ کے نہ ہونے سے پریشان نہ ہوں کیونکہ ہم آپکو بتانے والے ہیں ایسے دیسی ٹوٹکے کے آپکے کپڑے استری کے بغیر ہی شکنوں سے دور ہوجائیں ،اپنے ہیئر ڈرائیر کو کپڑوں کے شکنوں والے حصے سے ایک سے دو انچ دور رکھ کر چلائیں ایسا کرنے سے شکنیں آپ کی آنکھوں کے سامنے دور ہوجائیں گی،کسی سپاٹ جگہ پر کپڑوں کے اوپر گیلے تولیے کو رکھ کر نیچے کی جائیں دبائیں، ایسا کرنے سے شکنیں دور ہوجائیں گی،سفید سرکہ شکنوں کو دور کرنے والا ایک سستا اور کیمیکل سے پاک متبادل ثابت ہوتا ہے، تین حصے پانی اور ایک حصے سرکے کو کسی اسپرے بوتل میں ملائیں اور پھر کپڑوں پر چھڑکیں،کسی دھاتی پتیلی میں پانی کو ابالیں، جب پانی ابل کر گرنے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ پتیلی کا نچلا حصہ اتنا گرم ہوچکا ہے کہ اسے استری کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔