جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

معروف موبائل کمپنی ایپل کو بڑا جھٹکا، بڑا نقصان ہو گیا

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی معروف امریکی کمپنی ایپل کے رواں سال کی مسلسل دوسری سہ ماہی میں فون کی فروخت میں 15 فیصدکمی آئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں برس تیسری سہ ماہی میں 4 کروڑ 40 لاکھ ایپل فون برآمد کئے گئے ہیں جو اندازے سے کچھ ہی زیادہ ہیں۔اپیل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے کہا ہے کہ یہ نتائج صارفین کی مضبوط طلب کو ظاہر کرتی ہے۔ادرے کا کہنا ہے کہ اندازہ تھا کہ چوتھی سہ ماہی میں ایپ کی فروخت 45.5 ارب ڈالر اور 47.5 ارب ڈالر کے درمیان رہے گی۔دوسری سہ ماہی کے بعد ایپل کی ڈیمانڈ میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ یہ وہ موقعہ تھا جب کمپنی نے بتایا تھا کہ اس نے ایپل کی فروخت میں 2007 کے بعد پہلی بار کمی دیکھی ہے۔چین میں کمپنی کی فروخت 33 فیصد تک گری۔کمپنی کے مطابق اس کی وجہ معاشی غیر یقینی ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے فون کو اپ گریڈ نہیں کر رہے۔ایپل کے چیف لوکا مائسٹری کا کہنا ہے کہ صاف ظاہر ہے کہ چین میں اقتصادی ترقی میں سستی آئی ہے اور ہم ان لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ان کے مطابق گذشتہ برس کی دوسری سہہ ماہی سے موازنہ کیا جائے تو اس وقت آئی فون کی فروخت میں 35 فیصد اضافہ ہوا تھا تو اس وقت کی کارکردگی بدترین لگتی ہے۔تاہم انھوں نے ایپل کی دیگر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایپ سٹورز، ایپل پے، آئی کلاؤڈ اور دیگر سروسز ایک روشن پہلو ہیں۔واضح رہے کہ آئی فونز اپیل مصنوعات کی فروخت کا دو تہائی کمات ہے۔ اور ان کی فروخت میں کمی سے تین ماہ کے دوران منافع 27 فیصد یعنی 7.8 ارب ڈالر کم ہوا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…