جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

معروف ترین سرچ انجن فروخت ہو گیا، کس نے خریدا؟ کتنے کا خریدا ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 26  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے مقبول ترین سرچ انجنز کی بات کی جائے تو گوگل کے بعد یاہو کا ذکر ضرور ہوگا اور انٹرنیٹ کی دنیا کی اس بڑی ویب سائٹ کا 22 سال تک آزادانہ کام کرنے کا عرصہ اب ختم ہوگیا ہے۔جی ہاں ویرائزن نامی کمپنی نے یاہو کو 4.83 ارب ڈالرز (5 کھرب پاکستانی روپوں سے زائد) میں خرید لیا ہے۔یاہو کے مستقبل کے حوالے سے کئی ماہ سے افواہیں پھیل رہی تھیں اور پیر کو ویرائزن کی جانب سے اسے خریدنے کا فیصلہ سامنے آیا۔ویرائزن نامی کمپنی نے ایک سال پہلے اے او ایل کو خرید رکھا ہے جبکہ یہ امریکا کی مقبول ترین وائرلس سروس میں سے بھی ایک ہے۔اس کمپنی نے یاہو کے ایڈورٹائزنگ، مواد، سرچ اور موبائل ایکٹیویٹیز کو 4.83 ارب ڈالرز کے عوض خریدا ہے۔ویرائزن کا کہنا ہے کہ یاہو کو خریدنے سے ہمیں ٹاپ گلوبل میڈیا کمپنی کی حیثت سے ابھرنے کا موقع ملے گا، جبکہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ سے ہماری آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔یاہو کے علی بابا میں اسٹیک اور یاہو جاپان اس معاہدے کا حصہ نہیں کیونکہ یہ دونوں اپنی جگہ کئی ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق یاہو کے علی بابا میں 15 فیصد حصص کی مالیت 31.2 ارب ڈالرز ہیں جبکہ یاہو جاپان کی مالیت 8.3 ارب ڈالرز ہے۔یاہو کی موجودہ سی ای او مریسا مائرز اپن جگہ برقرار رہیں گی، جن کا کہنا ہے کہ یاہو وہ کمپنی نے جس نے دنیا کو بدلا، اب ہم یہی کام زیادہ بڑی سطح پر ویرائزن اور اے او ایل کے ساتھ مل کر کریں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ خریداری کا عمل مکمل ہونے پر ویرائزن کی جانب سے یاہو اور اے او ایل کے بیشتر حصوں کو اکھٹا کردیا جائے گا تاکہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کی زیادہ سے زیادہ آمدنی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔یاہو کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کرتے ہیں جن میں 60 کروڑ موبائل صارف بھی شامل ہیں، اس سائٹ کے اپنے پریمیم برانڈز فنانس، نیوز اور اسپورٹس موجود ہیں۔۔#/s#



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…