جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کامقبول سرچ انجن ’’یاہو ‘‘فروخت ،خریدنے والی کمپنی سامنے آگئی

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی )دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن یاہو کو ویرائزن نامی کمپنی نے 4.83 ارب ڈالرز(5 کھرب پاکستانی روپوں سے زائد) میں خرید لیا ۔یاہو کے مستقبل کے حوالے سے کئی ماہ سے افواہیں پھیل رہی تھیں اور پیر کو ویرائزن کی جانب سے اسے خریدنے کا فیصلہ سامنے آیا۔ویرائزن نامی کمپنی نے ایک سال پہلے اے او ایل کو خرید رکھا ہے جبکہ یہ امریکا کی مقبول ترین وائرلس سروس میں سے بھی ایک ہے۔اس کمپنی نے یاہو کے ایڈورٹائزنگ، مواد، سرچ اور موبائل ایکٹیویٹیز کو 4.83 ارب ڈالرز کے عوض خریدا ہے۔ویرائزن کا کہنا ہے کہ یاہو کو خریدنے سے ہمیں ٹاپ گلوبل میڈیا کمپنی کی حیثت سے ابھرنے کا موقع ملے گا، جبکہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ سے ہماری آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔یاہو کے علی بابا میں اسٹیک اور یاہو جاپان اس معاہدے کا حصہ نہیں کیونکہ یہ دونوں اپنی جگہ کئی ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق یاہو کے علی بابا میں 15 فیصد حصص کی مالیت 31.2 ارب ڈالرز ہیں جبکہ یاہو جاپان کی مالیت 8.3 ارب ڈالرز ہے۔یاہو کی موجودہ سی ای او مریسا مائرز اپن جگہ برقرار رہیں گی، جن کا کہنا ہے کہ یاہو وہ کمپنی نے جس نے دنیا کو بدلا، اب ہم یہی کام زیادہ بڑی سطح پر ویرائزن اور اے او ایل کے ساتھ مل کر کریں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ خریداری کا عمل مکمل ہونے پر ویرائزن کی جانب سے یاہو اور اے او ایل کے بیشتر حصوں کو اکھٹا کردیا جائے گا تاکہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کی زیادہ سے زیادہ آمدنی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔یاہو کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کرتے ہیں جن میں 60 کروڑ موبائل صارف بھی شامل ہیں، اس سائٹ کے اپنے پریمیم برانڈز فنانس، نیوز اور اسپورٹس موجود ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…