اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون کا چوری ہونا معمول بن گیا ہے ہر آئے روز نئی واردات سننے میں ملتی ہیں لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ کیپیٹل یونیورسٹی کے طلبا نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیارکرلیا ہے جو چور کے ہاتھ میں فون کو آف یا آن کرنے کا دکھا سکتا ہے۔ کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے دو طالبعملوں کے تیار کردہ سافٹ ویئر سے یہ بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ گم یا چوری ہونے والا موبائل کہاں ہے اور کون سی سم ڈالی گئی ہے۔ سافٹ ویئر سے فون کا الارم بھی بجایا جاسکتا ہے۔ ایک ہی بٹن دبانے سے موبائل چوری کی پولیس تک اطلاع پہنچ جائے گی،یہ سافٹ ویئر جلد ہی مارکیٹ میں پیش کیا جائیگا۔