اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی انجینیئرنے انوکھا بیٹری چارچر تیار کیا ہے جوصرف 14 منٹ میں موبائل اور لیپ ٹاپ چارج کرسکتا ہے۔ چلی میں تربیت بھی حاصل کرنے والے عبداللہ سومرو نے مائکرو پاور لیبس نامی کمپنی بھی بنائی ہوئی ہے ۔ عبداللہ کے مطابق گاڑیوں کی بیٹری دیکھ کر انہیں یہ خیال سوجھا ہے کیونکہ وہ عام بیٹریوں سے دس گنا زائد تیزی سے چارج ہوتی ہیں سومرو کے مطابق انہوں نے گاڑیوں کے بیٹری نظام کو عین اسی صولوں کے تحت چھوٹا کرکے ایک بیٹری پیک میں تبدیل کردیا ہے، عبداللہ سومرہ نے کہا کہ وہ مزید پاور بینکس پرکام کررہے ہیں اور 5 ہزار ایم اے ایچ بینک تیار کرنا چاہتے ہیں جس کی قیمت 70 ڈالر تک ہوگی۔