اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سائنسدانوں نے ایک ایسا ایئر کنڈیشنڈتیار کرلیا ہے جو بجلی کے بغیر بھی چل سکتا ہے ’’گائیزیر‘‘ نامی یہ ایئر کنڈیشنڈ میں پورٹ ایبل بیٹری کو استعمال کیا گیا ہے اور یہ اک منجمد آئس پیک کی مدد سے چلتا ہے۔ یہ ایک بہت چھوٹا سا اے سی ہے جو آپ کے کمرے کو گھنٹوں تک ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔ ا اس میں لگا پنکھا کمرے کی ہوا کو آئس پیک میں منتقل کرتا ہے جو فوری طور پر باہر ٹھنڈی ہوکر خارج ہوتی ہے۔ اس کی بیٹری کو آپ سمارٹ فون کی طرح کسی بھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر مائیکرو یو ایس بی کے ذریعے چارج کرسکتے ہیں،اسکی قیمت 106ڈالر بتائی گئی ہے