سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) وائی فائی ٹیکنالوجی نے جہاں انٹرنیٹ کا استعمال انتہائی آسان بنا دیا ہے وہیں اس کے کم سگنل اور کم سپیڈ کے باعث کوفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تاہم اب ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسی ڈیوائس متعارف کرا دی ہے جو آپ کے وائی فائی کی سپیڈ میں 10 گنا اضافہ کر سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سان فرانسسکو کی ایک کمپنی ”Eero“ نامی ایک آلہ تیار کیا ہے جو کسی بھی گھر یا بلڈنگ میں لگانے سے وائی فائی کے کم سگنل اور ڈیڈ زونز کو بالکل ختم کر دیتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ڈیوائس وائی فائی پر ڈاﺅن لوڈ سپیڈ کو 8Mb سے 90Mb تک بڑھا سکتی ہے اور اسے محفوظ بنانے کیلئے کسی پاسورڈ کی بھی نہیں بلکہ صرف اور صرف آپ کے موبائل فون کے نمبر کی ضرورت ہے۔ کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس کے ذریعے اب کسی بھی جگہ پر اعلیٰ معیار کا وائی فائی انٹرنیٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈیوائس ایک راﺅٹر، سگنل کی رینج بڑھانے یا پھر ایک وائرلیس ایکسس پوائنٹ کے طورپر کام کرتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے کسی بھی گھریا دفتر میں لگانا بھی انتہائی آسان ہے۔ یہ ڈیوائس مکمل طور پر اینکرپٹڈ ہے اور نئی اپ ڈیٹس کو بھی خود ہی ڈاﺅن لوڈ کر لیتی ہے۔ کمپنی نے اس ڈیوائس کو رواں ہفتے ہی فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وہ ڈیوائس جو آپ کے وائی فائی کی رفتار 10 گنا بڑھا دے
6
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں