بوسٹن (نیوزڈیسک)انٹر نیٹسکیورٹی ماہرین کے غلط ویب سائٹس کھولنے کے بعد ایڈوب فلیش پلیئر کے ذریعے کمپیوٹر کو لاک کرکے تاوان مانگنے والے وائرس کے حملوں سے بچنے کیلئے انتباہ جاری کرنے کے بعد ایڈوب سسٹم کارپوریشن نے دنیا بھر میں موجود ایک ارب سے زائد صارفین کوونڈوز ،میک ، کر وم اور لائنکس کمپیوٹرزپر فلیش پلیئر کو فوری اپ ڈیٹ کرنے پر زور دیاہے۔ماہرین کے مطابق تاوان مانگنے والا وائرس ڈیٹا تک دسترس حاصل کرنے کے بعد کمپیوٹر کو لاک کردیتاہے اس کے بعد ہر متاثرہ کمپیوٹر کو ان لاک کرنے کے 200سے 600ڈالر تک تاوان کا مطالبہ کرتاہے۔جاپانی سکیورٹی سافٹ ویئر میکر ٹرینڈ مائیکرو کارپوریشن کے مطابق انہوں نے 31مارچ سے پہلے ہی ایڈوب کو انتباہ جاری کیا تھا کہ انہوں نے ”سربر”نامی رینسم ویئر کے حملوں سے کمپیوٹر ز کے متاثر ہونے سے متعلق ایڈوب کو پہلے ہی خبر دار کیاہے۔