لندن(مانیٹر نگ ڈیسک)دنیا بھر میں 2020ء تک موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 5.5 ارب ہو جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت دنیا میں 4 ارب 80 کروڑ صارفین موبائل فون استعمال کررہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 2020ء تک یہ تعداد بڑھ جائیگی اور مجموعی طور پر 5 ارب 50 کروڑ افراد موبائل فون استعمال کریں گے ٗآمدنی میں اضافہ، اخراجات میں کمی، سستی ٹیکنالوجی ایسے عوامل ہیں جس کی وجہ سے موبائل فون کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ سال دنیا بھر میں موبائل فون مارکیٹ کا حجم 260 ارب ڈالر تھا جبکہ 2020 ء تک یہ حجم 3 ہزار 155 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔