منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر ہم بنی نوع انسان کی بقا چاہتے ہیں تو۔۔۔! معروف سائنسدان نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)معروف سائنس دان سٹیون ہاکنگ ایک ایسے منصوبے کی سر پرستی کر رہے ہیں جس میں انتہائی چھوٹے خلائی جہازوں کو دوسرے ستاروں کی دنیا میں بھیجا جا سکے گا۔ان ننھے خلائی جہازوں میں کھربوں میل دور جانے کی صلاحیت ہو گی جو اس سے قبل بنائے گئے جہازوں کی صلاحیت سے کہیں زیادہ ہے۔
دس کروڑ ڈالر کی لاگت کے اس تحقیقی منصوبے میں کمپیوٹر چپ کے برابر’خلائی جہاز‘ تیار کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کی مالی امداد ارب پتی شخص یوری ملنیر کر رہے ہیں جس کو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ستاروں کی دنیاو¿ں تک سفر کرنا ہمیشہ سے انسانوں ایک خواب رہا ہے لیکن مناسب ٹیکنالوجی کی غیر موجودگی ان کے خوابوں کی تکمیل میں رکاوٹ بنی رہی ہے۔لیکن پروفیسر ہاکنگ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ خواہش ہمارے تصور سے بھی کہیں جلدی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اگر ہم بنی نوع انسان کی بقا چاہتے ہیں تو ہمیں بالآخر کہکشاو¿ں تک جانا ہی ہو گا۔‘’خلا بازوں کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ الفا سینٹوری نظام میں کہیں کسی ایک ستارے کے گرد زمین کی طرح کا سیارہ گردش کر رہا ہے۔ لیکن اگلی دو دہائیوں میں ہم زمین اور خلا میں لگائی گئی دوربینوں کی مدد سے مزید معلومات حاصل کر سکیں گے۔‘انھوں نے کہا کہ ’گذشتہ دو دہائیوں میں ٹیکنالوجی میں حاصل کی گئی ترقی سے مسقبل میں ایسا ممکن ہو سکے گا۔‘
پروفیسر ہاکنگ ملنر کی بریک تھرو فاو¿نڈیشن کے منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں جو ایک نجی ادارہ ہے اور ان سائنسی تحقیقی منصوبوں میں مزید پیسہ لگاتا ہے جس کے بارے میں سرکاری عطیہ کنندگان بہت پرامید ہوتے ہیں۔اس ادارے نے سائنس دانوں کے ایک ماہرگروپ کو جمع کیا تاکہ وہ یہ اندازہ لگا سکیں کہ کیا ایسے خلائی جہاز بنانا ممکن ہے جو ستاروں تک جانے کے قابل ہوں اور وہاں سے معلومات واپس زمین تک بھیجنے کی صلاحیت بھی ر کھتے ہوں۔کائنات میں قریب ترین نظامِ شمسی ہم سے تقریبًا 40 کھرب کلومیٹر دور ہے، اور موجودہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اس نظام تک پہنچنےمیں تقریباً 30 ہزار سال لگیں گے۔غورو خوض کے بعد ماہرین کا گروپ اس نتیجے پر پہنچا کہ ذرا سی مزید تحقیق اور کام کے بعد ایسا ممکن ہے کہ ایسا خلائی جہاز تیار کر لیا جائے جو اس سفر کی طوالت کو کم کر کے محض 30 سال کر دے۔بریک تھرو پرائز فاو¿نڈیشن کے چیئرمین اور کیلیفورنیا میں واقع ناسا کے امیس ریسرچ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹے وورڈن جو اس منصوبے کی سربراہی بھی کر رہے ہیں، کہتے ہیں کہ ’کچھ ہی سال قبل اس رفتار کے ساتھ ستاروں تک پہنچےکا تصور بھی ممکن نہیں تھا۔ لیکن ماہرین کےگروپ نے اندازہ لگایا ہے کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کی وجہ سے اس نظریے کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔‘
اس نظریے کے تحت خلائی جہاز کے سائز کو الیکٹرانک آلات میں استعمال کی جانے والی چپ جتنا کرنا اور پھر ان ننھے خلائی جہازوں کو ہزاروں کی تعداد میں زمین کے مدار میں چھوڑنا ہے۔
ہرخلائی جہاز کے ساتھ ایک شمسی بادبان منسلک ہوگا جو ہوا کی بجائے روشنی کی لہروں کی مدد سے آگے بڑھے گا۔ اس کے علاوہ زمین سے ایک بہت بڑی تعداد میں لیزر شعاعیں ہرخلائی جہازوں کو آگے بڑھنے کے لیے زور دار دھکہ دیں گی جس کے بعد وہ اپنا باقی سفر روشنی کی رفتار کی 20 فیصد رفتار کے ساتھ طے کریں گے۔یہ پورا منصوبہ ایک سائنس فکشن کی طرح لگتا ہے، لیکن یوری ملر کو یقین ہے کہ تکنیکی اعتبار سے ایسے خلائی جہازوں کی تیاری ممکن ہے جنھیں ہم اپنی زندگی ہی میں ستاروں تک بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔پروفیسر سٹیون ہاکنگ کا خیال ہے کہ انسان کی بقا اسی میں ہے کہ وہ زمین کے علاوہ دوسرے جہان بھی تلاش کرے وہ کہتے ہیں کہ ’55 سال قبل یوری گیگارین کا خلا میں پہنچنا انسان کی ایک بڑی چھلانگ تھی اور آج ہم ستاروں میں داخل ہو کر دوسری بڑی چھلانگ لگانے جا رہے ہیں۔‘پہلے خلائی جہازوں کو ستاروں تک بھیجنے سے قبل کئی مشکلات پر قابو پانا ہو گا۔ جس میں ان مائیکرو چپ جتنے جہازوں میں چھوٹے چھوٹے کیمروں اور حساس آلات کی تنصیب، ایک مضبوط شمسی بادبان کی تیاری جو فضا میں بلند ہونے سے قبل کئی منٹ تک لیزر کے جھٹکوں کو برداشت کرسکے، اور روشنی کی رفتار پر راستہ تلاش کرتے ہوئے ستاروں تک پہنچے اور وہاں سے تصاویر اور معلومات زمین پر واپس بھیجے۔
اس تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے سرے سپیس سینٹر کے تحقیق کار اور گلڈ فورڈ میں سرے سٹیلائٹ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر مارٹن سویٹنگ نے بی بی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’80 کی دہائی میں ہم نے جو کچھ کیا اسے لوگ کہتے تھے کہ وہ احمقانہ تھا لیکن اب چھوٹے سٹیلائٹ کا بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ ستاروں تک جانے کا منصوبہ فی الحال تو ایک بھونڈا خیال لگتا ہے لیکن ٹیکنالوجی نے کافی ترقی کر لی ہے اب ایسا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔‘ملرڈ سپیس سائنس لیبارٹری سے تعلق رکھنے والے پروفیسر اینڈریو کوٹس اس بات سے متفق ہیں کہ اس منصوبے پر عمل در آمد مشکل ضرور ہو گا لیکن ناممکن نہیں۔’ان خلائی جہازوں کو بھیجنے میں کئی مشکلات کا سامنا ہو گا جن میں ان کو خلا کی ریڈیائی لہروں اور دھول سے حفاظت، ان کی حساسیت کو برقرار رکھنا، زمین سے جانے والی لیزر شعاعوں سے ان کا تعلق قائم رکھنا، اور جہازوں کے استحکام کے لیے مستقل قوت کی فراہمی جاری رکھنا شامل ہیں۔’لیکن یہ خیال اس لیے اہم ہے کہ اس پر عمل درآمد کی صورت میں کیا واقعی ہم اپنی اس زندگی میں ستاروں پر چلے جائیں گے۔‘
لیکن پروفیسر ہاکنگ کو یقین ہے کہ پہلے یہ محض ایک تصور تھا لیکن اگلے 30 سالوں میں یہ خواب حقیقت بن جائے گا۔
انھوں نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انسان نے ستاروں تک جانے کی خواہش سے زیادہ اونچی کوئی چیز نہیں مانگی۔‘
’اپنے تمام انڈے ایک کمزور ٹوکری میں رکھنا بیوقوفی ہے۔ اور زمین پر زندگی گزارنا بھی ایسا ہی ہے کیونکہ زمین کئی خطرات سے پر ہے جن میں فلکیاتی حادثات بھی شامل ہیں۔‘



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…