اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکروسافٹ اپنے صارفین کو ونڈوز 10 اپ گریڈ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے واضح اختیارات دے گا۔یہ اعلان گذشتہ کئی ماہ تک جاری رہنے والی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ونڈوز 10 کے خودبخود اپ گریڈکے طریقہ کار کو دھوکہ دہی قرار دیا گیا تھا۔ حال ہی میں مائیکروسافٹ نے ایک امریکی خاتون کو دس ہزار ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کی ہامی بھری ہے جس کاکہنا تھا کہ انکا کمپیوٹر ونڈوز10 کی اپ ڈیٹ کے بعد قابلِ استعمال نہیں رہا تھا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ٹیری گولڈسٹین کا کہنا تھا کہ ان کے کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز7 تھا ۔لیکن ان کی اجازت کے بغیر اسے ونڈوز 10 میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔
حالیہ مہینوں میں ونڈوز 10 کا استعمال بڑھانے کے لیے مائیکروسافٹ نے اپنے صافین کو آگاہ کیا کہ وہ اسے اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ونڈوز 10 کی اپ ڈیٹ کو تجویز کردہ سٹیٹس دیتا ہے، جو عام طور پر سکیورٹی سے متعلقہ اپ ڈیٹس کے لیے محدود ہوتا ہے۔لیکن جب اس پیغام کی ونڈوز 10 کے صارفین سرخ رنگ کے سرخ x بٹن پر کلک کرتے تو اپ گریڈ شروع نہیں ہوتی البتہ بعد میں خودبخوداپ ڈیٹ شروع ہوجاتی ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس ہفتے سے یہ طریقہ کار تبدیل کر رہے اور اس نے تسلیم کیا کہ یہ عمل پریشان کن تھا۔
ونڈوز اینڈ ڈیوائیسز گروپ کے ایگزیکٹیو نائب صدر ٹیری میرسن نے ای میل کے ذریعے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ نئے طریقہ کار میں اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے واضح اختیارات موجود ہوں گے، وقت کا انتخاب کریں، یا بلا معاوضہ پیشکش کو مسترد کر دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر نئے ڈائیلاگ باکس میں آپ سرخ x کا انتخاب کرتے ہیں تو وہ ڈائیلاگ باکس بند کر دے گا اور کچھ دن بعد دوبارہ یاددہانی کروائے گا۔ ہم اپنے تمام صارفین کو تجویز کرتے ہیں کہ وہ 29 جولائی کو بلامعاوضہ اپ گریڈ کی پیشکش کی مدت ختم ہونے سے پہلے ونڈو10 پراپ گریڈ کر لیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زائد کمپیوٹر اور دیگر آلات پر ونڈوز 10 اپ گریڈ کی جاچکی ہے یا ان میں ونڈوز 10 استعمال کی جارہی ہیں۔
مائیکرو سافٹ کو بھاری ہرجانہ ادا کرنا پڑ گیا‘ وجہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے
29
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں