بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ٹویٹر نے چپکے سے بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا، صارفین تیاری کر لیں

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لند ن (آن لائن) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ایک ٹویٹ میں 140 کریکٹرز کی حد میں نرمی لا رہی ہے اور اب ٹویٹ میں فوٹو اور کہانیوں کے لنکس کو شامل نہیں کرے گی۔بلومبرگ نے ٹویٹر کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اس تبدیلی کا اطلاق دو ہفتوں میں ہو جائے گا۔تاہم بلومبرگ کی اس رپورٹ پر ٹویٹر نے تبصرہ نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ جنوری میں ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی نے کہا تھا کہ اس بارے میں سوچا جا رہا ہے کہ صارفین لمبی ٹویٹ کر سکیں۔اس وقت کسی کہانی کا لنک 140 میں سے 23 کریکٹرز لے لیتا ہے جس کے باعث صارفین کو ٹویٹ لکھنے میں مزید کم کریکٹرز دستیاب ہوتے ہیں۔جیک ڈورسی نے 140 کریکٹرز کی حد کو ایک خوبصورت چیز قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے انسان کی صلاحیت اجاگر ہوتی ہے۔گذشتہ جون میں ٹویٹر نے اعلان کیا تھا کہ ایک صارف دوسرے صارف کو دس ہزار کریکٹر تک کا پیغام بھیج سکے گا۔رواس ںال جنوری میں چین کی سوشل میڈیا سائٹ سینا ویبو نے 140 کریکٹرز کی حد ختم کر کے صارفین کو لمبے پیغامات لکھنے کی سہولت میسر کر دی تھی۔ٹویٹر کی سہ ماہی آمدن میں کمی اور صارفین کی تعداد نہ بڑھنے پر بازار حصص میں شیئر مندی کا شکار رہا۔2015 کے آخری تین ماہ کے دوران ٹویٹر کا خسارہ نو کڑوڑ ڈالر رہا جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران خسارہ ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔ٹویٹر کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین ماہ میں صارفین کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا اور ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 32 کروڑ ہے جو گذشتہ سہ ماہی میں بھی اتنی ہی تھی۔یہ پہلی سہ ماہی ہے کہ ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…