بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بھارت،چین اورامریکہ،2060 ءمیں کیا ہونے والا ہے؟برطانوی ادارے نے ہولناک پیش گوئی کردی

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) بھارت،چین اورامریکہ،2060 ء میں کیا ہونے والا ہے؟برطانوی ادارے کی رپورٹ نے دنیامیں کھلبلی مچادی،برطانیہ کے ایک ادارے نے کہا ہے کہ 2060 تک دنیا کے مختلف ساحلی شہروں میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث تباہ کن سیلاب سے ایک ارب کے قریب لوگ متاثر ہوں گے۔برطانوی امدادی ادارے کرسچین ایڈ کے مطابق کاربن سے سب سے زیادہ آلودہ تین ممالک امریکا، چین اور بھارت کو خطرہ ہے اور انہیں ماحولیاتی آلودگی کے سبب سمندر کی سطح میں اضافے، طوفانوں اور انتہائی سخت موسموں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ادارے کے مطابق بھارت کے ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر کولکتہ اور ممبئی انتہائی خطرے کا شکار ہیں۔ادارے کی فہرست کے مطابق انتہائی خطرے کا شکار سات شہر ایشیا میں ہیں ٗ امریکی شہر میامی آٹھویں نمبر پر ہے۔ادارے نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی حدت میں کمی کے لیے اقدامات کریں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے منصوبے بنائیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…