لیپ ٹاپ کی بیٹری کو 50 فیصد تک بچانے والا براؤزر متعارف

15  مئی‬‮  2016

کراچی(این این آئی) اگر آپ اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کو 50 فیصد زیادہ چلانا چاہتے ہیں تو اوپرا براؤزر کا تازہ ورژن انسٹال کر لیں اور اس کے پاور سیونگ موڈ سے برازنگ کے ذریعے بیٹری پر پڑنے والے غیر ضروری بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کریں۔کمپیوٹر پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پروگرام برازر ہے۔ اس وقت سب سے مقبول برازرز میں گوگل کروم اور موزیلا فائر فوکس شامل ہیں جب کہ ان کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوپرا کا نام آتا ہے۔ ان تمام برازرز میں ایک بات مشترک ہے کہ یہ میموری کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور اگر آپ لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو جانتے ہوں گے کہ برازر میں کھلے درجنوں ٹیبز بیٹری پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس طرح برازر میں کھلے ضروری و غیر ضروری ٹیبز بیٹری کے جلد خاتمے کا باعث بنتے ہیں۔ناروے سے تعلق رکھنے والی کمپنی اوپرا نے اپنے برازر کے 39 ویں ورژن میں ایک پاور سیونگ موڈ پیش کیا ہے جسے خاص طور پر لیپ ٹاپ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ فیچر اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ لیپ ٹاپ زیادہ سے زیادہ دیر تک بیٹری پر چلے۔ اوپرا میں جب کوئی ویب ایڈریس لکھیں تو یہ اس کے آگے بیٹری کا آئی کن دکھا کر یاد دلاتا ہے کہ اس موڈ کو آن کرکے بیٹری کی بچت کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ برازر خود بھی خیال رکھتا ہے اور جیسے ہی بیٹری کم ہو یہ بیک گرانڈ میں کھلے ٹیبز کی سرگرمیوں کو روک دیتا ہے۔ یہ بیٹری زیادہ استعمال کرنے والی اینی میشنز وغیرہ کو بھی روک دیتا ہے۔ اس طرح لیپ ٹاپ کی بیٹری 50 فیصد زیادہ کارکردگی دکھا سکتی ہے۔اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے اوپرا نے باقاعدہ اس تجربے کو آزما کر دکھایا کہ جو لیپ ٹاپ فائر فوکس اور کروم استعمال کرتے ہوئے بیٹری پر 2 گھنٹے چلا وہی اوپرا استعمال کرتے ہوئے لگ بھگ 3 گھنٹے کام کرتا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…