ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوستوں کا سہارا انسان کو مسائل اور تکالیف برداشت کرنے میں مدد گارثابت ہوتا ہے‘ تحقیق

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سائنس نے ثابت کردیا ہے کہ بہت سارے دوست زندگی کی پریشانیوں اور اصل تکلیف برداشت کرنے میں مدد دیتے ہیں اور اس کی وجہ نفسیاتی نہیں بلکہ طبعی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ دوستوں کے وسیع حلقے میں وقت گزارنے سے جسم قدرتی طور پر ایک ہارمون اینڈورفن زیادہ خارج کرتا ہے جو فطری طور پر درد کی شدت کو کم کرتے ہیں۔ دوسری جانب اینڈورفن درد اور لذت دونوں میں ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ بات انسانوں اور بعض جانوروں پر تحقیق میں بھی ثابت ہوچکی ہے۔اس کا ایک نظریہ سماجی وابستگی کا اوپوئڈ نظریہ ہے جو بتاتا ہے کہ سماجی رابطے اور دوستیاں اینڈورفن کو بڑھا کر دماغ میں مثبت سوچ کو پروان چڑھاتی ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تجرباتی نفسیات کی خاتون ماہرکے مطابق ان کے نتائج بہت دلچسپ ہیں کیونکہ ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی عوارض میں مبتلا افراد میں اینڈورفن کا نظام متاثر ہوجاتا ہے اور وہ مزید تنا کے شکار ہوتے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ یہی وجہ ہے کہ اداسی اور ڈپریشن کے شکار افراد دوستوں سے بھی ملنا جلنا چھوڑ دیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور مطالعے سے پتا لگا تھا کہ جو لوگ دوستوں میں مناسب وقت گزارتے ہیں اس کا اثر عین کسی درد کم کرنے والی (پین کلر)دوا کی طرح ہی ہوتا ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…