بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

گوگل نے فیس بک اور ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)گوگل نے خاموشی سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا ایک مقبول ترین فیچر اپنی موبائل ایپ پر ٹیسٹ کرنا شروع کردیا۔ایک ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک اور ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ ٹاپکس کی طرح گوگل نے بھی اپنی سرچ بار میں سرچ ٹرینڈنگ ٹاپکس کا فیچر متعارف کرایا ہے۔یہ فیچر گوگل سرچ بار میں ایک لفظ ٹائپ کرنے کے بعد کام شروع کردیتا ہے اور صارف کے سامنے ڈراپ ڈاﺅن مینیو میں مقبول ترین ٹرینڈنگ سرچز کی فہرست آجاتی ہے۔اس میں سے کسی کا انتخاب کرنے پر صارف کے سامنے اس حوالے سے مضامین کا مجموعہ آجاتا ہے۔یہ فیچر ابھی محدود تعداد میں لوگوں کو دستیاب ہوا ہے اور وہ بھی کم وقت کے لیے، جس کے بعد یہ غائب ہوجاتا ہے۔گوگل نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا ہے، مگر یہ بالکل ممکن ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس میں اس کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اسے آزما کر دیکھا جارہا ہو۔گوگل کی جانب سے اس فیچر کو اپنانا حیران کن بھی نہیں کیونکہ فیس بک یا ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو اپنی ایپس میں مصروف رکھنے کے لیے نت نئے طریقے آزمائے جاتے ہیں۔اسی طرح گوگل بھی اپنی بہترین سرچز کو ہائی لائٹ کرنا چاہتا ہے تاکہ لوگ زیادہ دیر تک اس کے سرچ انجن پر موجود رہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…