لاہور ( نیوز ڈیسک) آج کے دور میں لیپ ٹاپس سے کون شخص واقف نہیں ہوگا۔ لیپ ٹاپ طلبہ، کاروباری افراد غرض یہ کہ تمام افراد کی ضرورت بن چکا ہے۔ لیپ ٹاپ کو استعمال کرنے والے افراد اس کی فنی تفصیلات اور برانڈز کو جانتے ہی ہونگے، لیکن کیا آپ کو اس بات کا علم ہے کہ لیپ ٹاپ کے چارجر میں سلنڈر نما ماڈیول کس کام کیلئے ہوتا ہے۔ ہم میں سے بہت سے افراد شاید یہ سمجھتے ہوں کہ چارجر کی تار کے آخر میں یہ ابھار کسی کام کا نہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ اس کی موجودگی چارجر میں بہت ضروری ہے۔ سلنڈر نما اس ڈیوائس کو ferrite bead کہا جاتا ہے جو ایک طرح کا انڈکٹر ہے جس کا کام الیکٹرونک سرکٹس میں ہائی فریکونسی آوازوں کو دبانا ہوتا ہے۔ یہ ferrite bead آپ کے لیپ ٹاپ میں الیکٹرو میگنیٹکس آوازوں کو پہنچنے نہیں دیتی۔