بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ایسا لباس جسے پہننے کے بعد آپ 85برس کے ہو جائیں گے، جادو نہیں حقیقت

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ(نیوزڈیسک)بس ایک بٹن دبانے کی دیر تھی، 34 سالہ ا±گو ڈومنٹ ایک لمحہ میں خود کو 85 برس کا محسوس کرنے لگا اور لمحوں میں خود میں ایسی تبدیلی پر ہکا بکا رہ گیا، مگر ایک بٹن دبانے سے ایسا ہوتا کیوں اور کیسے ہے؟34 سالہ ا±گو ڈومنٹ میوزمز کا متوالا تھا اور صحت کے اعتبار سے بھی بھلا چنگا تھا۔ مگر ایک خصوصی لباس پہننے اور بس ایک بٹن دبانے پر آنکھوں میں جیسے موتیا اتر آیا اور کانوں میں شوں شوں کی وہ آواز جس کی شکایت فقط عمر رسیدہ افراد ہی کرتے ہیں۔
ڈومنٹ نے منگل کو خود کو لبرٹی سائنس سینٹر کے لیے بطور رضاکار پیش کیا تھا، تاکہ اس پر کمپوٹر کی مدد سے چلنے والے ایکسو سیکلیٹن آزمایا جائے۔ یہ خصوصی آلہ ریموٹ کے ذریعے چلتا ہے اور جوڑوں، بصارت اور سماعت کو اسی سطح پر لے جا کر مشاہدہ کراتا ہے، جیسے برسوں بعد عمر رسیدہ ہونے پر لوگ کرتے ہیں۔ یعنی کئی دہائیوں قبل ہی، آپ یہ محسوس کر سکتے ہیں کہ مستقبل میں آپ کس صورت حال سے گزرنے والے ہیں۔
ہیڈفونز کانوں میں بزرگی میں سنائی دینے والی شوں شوں اور چشمہ آنکھوں کی پٹھوں کی کمزوری سے بصارت پر اثرات اور جوڑوں سے جڑے آلات اسی سختی کا احساس دیتے ہیں، جو بڑھاپے میں کوئی شخص محسوس کرتا ہے۔ چالیس پاو¿نڈ یا 18 کلوگرام کا یہ خصوصی لباس ڈومنٹ کو اس لیے بھی دیا گیا ہے کہ وہ عمر بڑھنے پر وزن میں اضافے کے احساس سے بھی شناسا ہو جائیں۔
ڈومنٹ کو یہ لباس پہن کر چلنے کا کہا گیا، تو ان کے منہ سے نکلا، ’واوو‘۔ چند ہی لمحوں میں اس کا دل 81 دھڑکن فی منٹ سے سو دھڑکن فی منٹ پر پہنچ گیا اور یہ سب اس کمپیوٹرائز لباس سے ریموٹ کے ذریعے جڑی مشین پر دکھائی دینے لگا۔
”آپ سے چلنے کو کہا جائے، تو آپ اپنی سوچ کو مرتکز نہیں کر سکتے۔ آپ کا جی چاہتا ہے کہ آپ بس بستر میں پڑے رہیں۔“یہ گینورتھ ایجنگ ایکسپیرینس یا بڑھاپا محسوس کرنا ایک ٹریول شو یا سفری پروگرام ہے، جو گینورتھ فائنانشل نامی انشورنس کمپنی نے تیار کیا ہے، جب کہ اس کے لیے تکنیکی مدد اپلائیڈ مائنڈز نے فراہم کی ہے۔ میوزیم کا دورہ کرنے والے افراد کو یہ لباس پہنچا کر انہیں بڑھاپے کے تجربے اور عمر کے اثرات کے احساس سے گزارتا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…