منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

دبئی میں پہلی بار اسمارٹ کار کا افتتاح کر دیا گیا، خصوصیات ایسی کہ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) دبئی کے ادارہ برائے مواصلات وشاہرات نے بھی اسمارٹ کار کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اسمارٹ کار کا پہلا تجربہ گزشتہ روز سوموار کو کیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی حکومت نے “ایزی مائل / اومنیکس” نامی کمپنی کی تیار کردہ اسمارٹ کار کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ اسمارٹ کار کی افتتاح تقریب سوموار کو منعقد ہوئی۔ خود کار طریقے سے چلنے والی اسمارٹ کار میں آٹھ سے دس افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہوگی۔ اسمارٹ کار کو ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم فاصلے تک سفرکرنے اور مسافروں کی حفاظت کے تمام پہلوو¿ں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا۔ حادثے سے بچنے کے لیے کار میں پیشگی الارم سسٹم، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم نصب کیا گیا ہے۔دبئی میں اسمارٹ کار کا افتتاح مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا کے لیے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے دوسری نمائش کے موقع پر کیا گےا ۔ اسمارٹ کے افتتاح کے موقع پر دبئی کی شاہرات ومواصلات اتھارٹی کے عہدیداروں کے علاوہ مواصلات ونقل و حمل کی عالمی فیڈریشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔افتتاحی تقریب میں 29 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زیادہ شہری، 10 وزرا ،39 ممالک کے 102 ترجمان نے بھی شرکت کی ۔ نمائش کے لیے 6480 مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ جس میں تین ہزار سے زاید افراد کی گنجائش بھی موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…