شمشی توانائی سے چلنے والے طیارے سولر امپلس نے بحرالکاہل کا سفر مکمل کر لیا

24  اپریل‬‮  2016

لند ن (نیوزڈیسک)شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے سولر امپلس نے بحرالکاہل کے اوپر اپنی تین دن کی پرواز مکمل کر لی ہے۔کیلیفورنیا میں اترنے سے قبل یہ سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ برج کے اوپر سے یہ طیا رہ گزرا۔خیال رہے کہ طیارے نے آٹھ ماہ بعد ہوائی سے جمعرات کو پرواز کیا تھا۔ اس سے قبل جاپان سے پرواز کے دوران اس کی بیٹریوں کو نقصان پہنچا تھا اور یہ آٹھ ماہ تک مرمت کے مرحلے میں تھا۔مکمل طور پر شمشی توانائی والے اس طیارے سے دنیا کا ایک چکر پورا کرنے کا منصوبہ ہے اور یہ مرحلہ وار طور پر پورا کیا جانا ہے اور یہ تیارے کا نواں مرحلہ تھا۔طیارے کے پائلٹ برٹرینڈ پیکارڈ نے خلیج سان فرانسسکو کے اوپر سے پرواز کرنے کے فورا بعد کہا: ’میں نے پل عبور کر لیا ہے اور میں سرکاری طور پر امریکہ میں ہوں۔سولر امپلس نے گذشتہ سال مارچ میں ابوظہبی سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اور مرحلہ وار طور پر اس ایک شخص کی گنجائش والے طیارے کو دو پائلٹ چلا رہے ہیں۔پکارڈ اس طیارے کو سلیکون ویلی میں موفیٹ ایئر فیلڈ میں اتاریں گے اور ہوا کی تیزی میں کمی ہونے تک اس کی لینڈنگ میں تاخیر کی گئی ہے۔طیارے کی کم رفتار، ہلکے وزن اور 72 میٹر کے پروں کی وجہ سے یہ طیارہ صرف مخصوص موسمی حالات میں سفر کر سکتا ہے۔شمسی توانائی حاصل کرنے کے لیے اس کے پروں پر 17 ہزار سولر سیلز نصب ہیں اور توانائی زخیرہ کرنے کے لیے لیتھیئم بیٹریاں بھی نصب ہیں تاکہ جہاز رات کو بھی پرواز کر سکے۔نویں مرحلے میں اس نے چار ہزار کلو میٹر کا سفر طے کیا کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی سے اڑکر یہ عمان، انڈیا، میانمار عبور کرتا ہوا چین پہنچا تھا۔ وہاں سے جاپان اور پھر وہاں سے ہوائی تک کا 8924 کلومیٹر کا پانچ دن اور پانچ راتوں پر مبنی لگاتار سفر طے کیا جو کہ کسی بھی تنہا طیارے کا اب تک کا طویل ترین سفر ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…