بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری! حکو مت نے 3 بڑے شہرو ں میں فری سروس کا اعلا ن کر دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری! حکو مت نے 3 بڑے شہرو ں میں فری سروس کا اعلا ن کر دیا ۔حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے تین بڑے شہروں میں جون کے پہلے ہفتے سے صوبے کے تین شہر وائی فا ئی سٹی بن جائیں گے۔ مفت انٹرنیٹ کی سہولت دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔
لاہور،راول پنڈی اور ملتان کے انٹرنیٹ صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ ان تینوں شہروں میں لوگوں کواب فری وائی فائی ملے گا۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عوامی مقامات پر لوگوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کےلئے تیار ہے ۔ پی آئی ٹی بی نے تینوں شہروں میں مفت وائی فائی کے لئے دوسو سے زائد عوامی مقامات کی نشاندہی کی ہے جن میں سے ایک سو پندرہ مقامات لاہور میں ہیں۔چیرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عمر سیف نے بتایاکہ جدید ٹیکنالوجی عوام کی ضرورت ہے،اس پراجیکٹ سے طلبہ کے لئے بہت سہولت ہوگی، عوامی مقامات پر مفت انٹر نیٹ کی سہولت جون کے مہینے سے دستیاب ہوگی۔مفت انٹرنیٹ ،پارکوں، اسپتالوں، اسکولوں،کالجوں، یونیورسٹیز، میٹرو اسٹیشنز، ریلوےاسٹیشنز،ائیرپورٹ اور بڑی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ پنجاب حکومت کی اس سہولت کو شہریوں نے مثبت قدم قرار دیا ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مطابق اس پراجیکٹ کا دائرہ مرحلہ وار دوسرے شہروں تک پھیلایاجائے گا۔ صوبے کی تینوں بڑے شہروں میں 200سے زائدعوامی مقامات پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…