کراچی(نیوز ڈیسک)ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث زمین کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے گرمی کے دورانیے اور خشک سالی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات عالمی موسم پر نمایاں نظر آنے لگے ہیں۔زمین کے درجہ حرارت میں گزشتہ گیارہ ماہ سے مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ مارچ 2016 میں زمین کے درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو باعث تشویش ہے۔امریکا کی سمندری اور ماحولیاتی انتظامیہ کے مطابق مارچ میں اوسط عالمی درجہ حرارت 2.20ڈگری سیلسئس ریکارڈ کیا گیا جوکہ بیسویں صدی کے اوسط درجہ حرارت سے 0.58فیصد زیادہ ہے۔ادھرماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کی گئی تازہ تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں0.5ڈگری سیلسئس اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گرمی کے دورانیے اورخشک سالی میں اضافہ ہو گا۔