بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

مفت کالز کرنے کے خواہشمند موبائل صارفین کےلئے شاندار خبر

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں مفت کالز کرنے کے خواہشمند موبائل فون صارفین کے لئے شاندار خبر آگئی ہے ، سعودی شوریٰ نے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ لوگوں کے دل کی بات کہہ دی ہے ۔ سعودی شوریٰ کونسل نے موبائل ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘کی فری کال سروسز غیر فعال کئے جانے پر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کو سخت تنقید کانشانہ بنایا ہے ۔ سعودی گزٹ کے مطابق شوریٰ ممبر عبداللہ ال فیفی نے کونسل اجلاس کے دوران کہا ہے کہ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن صارفین کے حقوق کی حفاظت کئے بغیر ان کی جیبیں خالی کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن ’واٹس ایپ‘پر فری سروسز کیسے معطل کر سکتی ہے؟ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں نے پہلے ہی اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور صارفین کی جانب سے شکایات بھی موصول ہوتی رہتی ہیں۔عبداللہ ال فیفی نے کہا کہ ٹیلی کمپنیاں دیوالیہ ہونے نہیں جا رہی بلکہ یہ کافی منافع کما رہی ہیں لہذا موبائل فون صارفین کو مزید قابل انحصار خدمات فراہم کی جانے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ فون کالز کے ریٹ دنیا بھر میں سعودی عرب میں سب سے زیادہ ہیں، کمیشن شعبے میں اجارہ داری قائم کر رہی ہے اور صارفین کو کھڈے لائن لگا رہی ہے ۔ نورا ال ادوان اور دیگر شوریٰ ممبران نے بھی موبائل ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘کی فری کال سروسز غیر فعال ہونے پر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کو آڑھے ہاتھوں لیا۔واضح رہے کہ ’واٹس ایپ ‘پر فری کال کی سہولت گزشتہ برس غیر فعال کر دی گئی تھی تاہم رواں ماہ کے شروع میں اچانک یہ سروس پھر سے بحال کر دی گئی ہے ۔رفتہ سال 15مارچ کوٹیلی کم کمپنیوں کے بڑے نقصان کے دعوے اور دباﺅ کے باعث ریاست میں’واٹس ایپ ‘سروس معطل کر دی گئی تھی ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…