منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

اب بجلی تیار ہوگی ۔۔۔ مگر کس چیز سے ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) بجلی کی تیاری اور انجینیئرنگ سے وابستہ مشہور کمپنی جنرل الیکٹرک کے گلوبل ریسرچ ڈپارٹمنٹ نے ایک میز پر سمانے والا ٹربائن تیار کیا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بجلی بناکر 10 ہزار گھرانوں کو روشنی فراہم کرسکتا ہے۔ میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ ا?ف ٹیکنالوجی کے مطابق ٹربائن، سپر کریٹکل کاربن ڈائی آکسائیڈ سے چلتا ہے جسے 700 درجے سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر بلند دباو¿ کے تحت چلایا جاتا ہے۔ اس طرح اندر جانے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ مائع اور گیس کے درمیان رہ کر باکفایت انداز میں بجلی بنائی جاتی ہے یعنی یہ 50 فیصد حرارت کو بجلی میں بدل دیتا ہے۔ اس کے لیے کمپنیوں سے فالتو گیس لے کر اس سے صاف اور مو¿ثر بجلی بنائی جاسکے گی۔ توقع ہے کہ اس سے دنیا میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ لیکن اس ٹربائن کو گھمانے کے لیے بھاپ کی بجائے کاربن ڈائی ا?کسائیڈ کو استعمال کیا جائے گا۔ اسے بنانے والے انجینئر کے مطابق دنیا کو صاف اور ارزاں توانائی کی ضرورت ہے اور یہ ٹربائن اس مسئلے کا مو¿ثر حل ہے۔انجینئر کے مطابق توانائی بنانے کے دوران حرارت پیدا ہوتی ہے خواہ وہ شمسی توانائی ہو یا نیوکلیائی توانائی، ان میں بہت حرارت پیدا ہوتی ہے۔ اس اضافی حرارت سے نمکیات کو پگھلا کر کاربن ڈائی ا?کسائیڈ گیس کو سپر کریٹکل لکویڈ میں بدلا جاسکتا ہے۔ جی ای کے ٹربائن میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا چکر مسلسل چلتا رہتا ہے۔ اس ڈیزائن سے 10 ہزار کلوواٹ بجلی بنائی جاسکتی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر تیار کرکے مزید 500 میگا واٹ بجلی تیار کی جاسکتی ہے جو ایک شہر کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے :-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…