الف،ل،ل،ہ،لفظ”اللہ“ کے ذکر کے حیرت انگیز اثرات

17  اپریل‬‮  2016

ہالینڈ(نیوزڈیسک) ہالینڈ کے ماہر نفسیات نے انکشاف کیا ہے کہ لفظ ”اللہ“ کا ذکر افسردگی اور ذہنی تناﺅ کے شکار مریضوں کے لئے بہترین علاج ہے بلکہ انہیں دیگر نفسیاتی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتاہے ڈچ ماہر نفسیات وینڈرہاون نے اپنی  دریافت میں اعلان کیا ہے کہ قرآن مجید کا مطالعہ اور لفظ”اللہ“ کا بار بار دہرایا جانا مریض یا عام شخص ہر دو پر اثر کرتاہے، ڈچ پروفیسر اپنے مطالعہ اورتحقیق سے گزشتہ تین سال سے مریضوں پر تجربات کررہے ہیں ان میں بیشتر مریض غیر مسلم تھے جو عربی نہیں بول سکتے تھے انہیں لفظ”اللہ“ صاف طورپر بولنے کی تربیت دی گئی، اس کا غیر معمولی نتیجہ برآمد ہوا خاص طورپر ان مریضوں پر جو افسردگی اورتناﺅ کا شکارتھے،سعودی روزنامہ الوطن“ نے لکھاہے کہ مسلمان جو عربی پڑھ سکتے ہیں اور قرآن مجید کا مطالعہ بلاناغہ کرتے ہیں وہ خود کو نفسیاتی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ماہر نفسیات کے مطابق ”اللہ“ کا ہر حرف نفسیاتی امراض کے سدباب میں موثر ہے اپنی تحقیق کی مزید وضاحت کرتے ہوئے وینڈرہاون نے بتایا کہ لفظ ”اللہ“ کا پہلا حرف ”الف“ نظام تنفس سے خارج ہوتاہے اور سانس کو کنٹرول میں رکھتاہے،حرف ”ل“ کی ادائیگی کیلئے زبان کو معمولی سا تالو سے لگاکر تھوڑا توقف کرنے کے بعد اس عمل کو صحیح ا دائیگی سے دہرانے اور سانس لینے کا عمل توقف سے جاری رکھنے سے تناﺅ کو عافیت حاصل ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ لفظ”اللہ“ کا آخری حرف”ہ“ کی ادائیگی سے پھپھڑے اوردل کا رابطہ ہوتاہے اور بدلے میں یہ رابطہ دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتاہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…