اسلام آباد(نیوزڈیسک)کچھ ہفتے قبل مائیکروسافٹ کو اپنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ٹیکنالوجی) پر مبنی ٹے چیٹ بوٹ پر اس وقت شرمندگی کا سامنا ہوا جب اس نے ٹوئٹر پر نازیبا ٹوئیٹس کرنا شروع کردیں اور اب اس کمپنی کو ایک بار پھر اسی تجربے کا سامنا ہے۔اس بار مائیکروسافٹ کو شرمندہ کرنے والا ایک اور اے آئی سافٹ ویئر کیپشن بوٹ ہے جو کسی تصویر کو شناخت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس کا اظہار ایک جملے میں کرتا ہے۔گزشتہ سال مارچ کے اواخر میں متعارف کرائے جانے والے کیپشن بوٹ نے اکثر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مگر کچھ تصاویر ایسی بھی ہیں جن پر وہ بالکل غلط رہا اور سوشل میڈیا اس طرح کی غلطیوں کو کبھی معاف نہیں کرتا۔مثال کے طور پر ایک جگہ کیپشن بوٹ نے امریکی خاتون اول مشعل اوباما کو ایک موبائل فون سمجھنے کی غلطی کردی۔