نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا بھر کے اربوں انٹرنیٹ صارفین فیس بک استعمال کرتے ہیں لیکن اس مقبول ویب سائٹ کے بانی مارک زکر برگ ایک الگ ہی قسم کی فیس بک استعمال کر رہے ہیں، جو دنیا میں کسی اور کے پاس نہیں۔ ہم جو فیس بک استعمال کرتے ہیں اس کی بیک گراﺅنڈ نیلے رنگ کی ہے اور موبائل فون میں اس کی ایپلی کیشن کی آئیکن(Icon) کا رنگ بھی نیلا ہوتا ہے لیکن فیس بک کے بانی مارک زکربرگ فیس بک کا جو ورڑن استعمال کرتے ہیں اس کا بیگ گراﺅنڈ اور آئیکن کا رنگ زرد ہے اور یہ ورڑن صرف مارک زکربرگ ہی کے پاس ہے۔ رنگ کے علاوہ اس ورڑن میں کئی ایسے منفرد فیچرز ہیں جن سے ہم فیس بک کے عام صارفین مستفید نہیں ہو سکتے۔ ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں مارک زکربرگ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فیس بک کے اس منفرد ورڑن کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک کے اس ورڑن کے منفرد فیچرز کے ذریعے مارک زکربرگ ہر نئے آنے والے فیچر کی آزمائش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اس کے ذریعے ویڈیو اور تصاویر کی کئی ایسی اقسام بھی شیئر کر سکتے ہیں جو نیلے رنگ کے فیس بک ورڑن کے صارفین نہیں کر سکتے۔ ان اقسام میں Gifفارمیٹ کی تصاویر، لائیو ویڈیو، سلائیڈ شو اور میوزک وغیرہ شامل ہیں۔ ویڈیو میں مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ”ہر چیز لانچ کرنے کے لیے نہیں بنائی جاتی۔ اس زرد ورڑن کے کچھ فیچرز وقت کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے بھی متعارف کروائے جائیں گے۔“
فیس کا ایک ایسا خفیہ فیچر جو دنیا میں صرف ایک شخص کے استعمال میں ہے
16
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں