بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

وٹس ایپ اور فیس بک میسجز اس طرح پڑھیں کہ بھیجنے والے کو خبر بھی نہ ہو

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سمارٹ فونز کی دنیا میں لوگوں سے پوشیدہ رہنا بہت ہی مشکل ہے۔ وہ تمام ایپلی کیشز بھی جن کا لوکیشن سے بظاہر کچھ لینا دنیا نہیں لگتا وہ بھی لوکیشن کی معلومات مانگتی ہے۔ پرائیویسی کا تصور تو جیسے ختم ہوگیا ہے۔ تمام میسیجز ایپلی کیشن جیسے آئی میسج، فیس بک میسنجر اور وٹس ایپ سب کی سب چاہتی ہیں کہ آپ میسج بھیجنے والوں کو اس کے پڑھنے کی خبر بھیجیں۔
زبردستی“ تو یہ ہے کہ اگر آپ وٹس ایپ میں Read Receipt کا فیچر ڈس ایبل کریں تو وٹس ایپ بدلے میں آپ کو بھی دوستوں کو بھیجے گئے میسج کی Read Receipt نہیں دکھاتا۔تاہم ایک جگاڑایسا ہے جس میں آپ دوستوں کے میسج پڑھ بھی لیتے ہیں اور Read Receipt کا فیچر فعال ہونے کے باوجود آپ کے دوستوں کو پتا ہی نہیں چلتا کہ آپ نے میسج پڑھا ہے۔
آپ کو کرنا یہ ہے کہ جیسے ہی آپ کو میسج ملنے کا نوٹیفیکیشن ملے تو ایپلی کیشن کھولنے کی بجائے پہلے Airplane Mode پر منتقل ہوجائیں۔
یہ موڈ ، جسے Flight Mode بھی کہا جاتا ہے، فون تک وائی فائی اور موبائل سگنل کی رسائی ڈس ایبل کر دیتا ہے۔ اس موڈ پر منتقل ہونے کے لیے آئی او ایس صارفین نیچے سے اوپر سوائپ کریں اور اینڈروئیڈ صارفین فون کے بالکل اوپر سے نیچے سوائپ کر کے سیٹنگ سے موڈ تبدیل کر لیں۔ اس کے بعد آپ میسجنگ ایپلی کیشن کھولیں اور پیغام پڑھ لیں۔ آپ کے دوست کے پاس نیلا ڈبل ٹک کا نشان ظاہر نہیں ہوگا اور وہ یہی سمجھتا رہے گا کہ صاحب ابھی تک مصروف ہیں۔
پیغام پڑھنے کو خفیہ رکھنے کے لیے صارفین کو فلائٹ موڈ میں رہتے ہوئے ہی میسجنگ ایپلی کیشن بند کرنی پڑے گی۔
ایپلی کیشن کو بند کرنے کے لیے آئی فون کے ہوم بٹن پر ڈبل ٹیپ کر کے اور وٹس ایپ کو اوپر کی طرف سوائپ کر کے بند کیا جاسکتا ہے۔ اینڈروئیڈ صارف ملٹی ٹاسک بٹن پر ٹیپ کرکے ایپ کو بند کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد جب کبھی آپ آن لائن رہتے ہوئے ایپلی کیشن کو کھولیں گے، تبھی آپ کے دوستوں کو میسج پڑھنے کا پتہ چلے گا۔
مسیجز/ آئی میسیجز
آئی میسیجز پر آنے والے میسیجز کے پڑھنے کو خفیہ رکھنے کے لیے آپ کو ‘Send Read Receipts باکس کو آف کرنا پڑے گا۔
اسے آف کرنے کے لیے آئی او ایس میں Setting میں جائیں، اس کے بعد Messages اور پھر ‘Send Read Receipts کوٹوگل کر کے آف کردیں۔
میک کے صارفین میسیجز کھولیں اس کے بعد Messageپھر Preferences پھر Accountsپر ‘Send read receipts کو ان چیک کر دیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…