لا ہور (نیوز ڈیسک )اگر تو آپ ایپل کا آئی فون استعمال کرتے ہیں تو ایک نئے انتباہ کے بارے میں جان لیں جو آپ کی ڈیوائس کو خراب کرسکتا ہے۔جی ہاں ایک سیکیورٹی کمپنی نے آئی فون میں ایک نئے بگ کی نشاندہی کی ہے جو کسی بھی وائی فائی نیٹ ورک سے کنکٹ ہونے پر ڈیوائس کی تاریخ بدل دیتا ہے اور صارف کو معلوم ہی نہیں ہوتا۔
مزید آگے جانے سے پہلے جان لیں کہ 1970 کی تاریخ بدل جانا آئی فون کے لیے نقصان دہ کیوں ہوتا ہے۔بنیادی طور پر اگر آپ آئی فون یا آئی پیڈ کی تاریخ یکم جنوری 1970 سیٹ کردیں تو فون کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ایپل نے اس بگ کو نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9.3.1 میں فکس کردیا ہے مگر اب تک تمام صارفین نے اپنی ڈیوائسز کو اپ ڈیٹ نہیں کیا۔سیکیورٹی کمپنی کے مطابق جن لوگوں نے ایسا نہیں کیا ان کی ڈیوائسز خطرے میں ہیں کیونکہ کوئی بھی صارف بغیر صارف کی اجازت کے تاریخ کو وائی فائی نیٹ ورک سے کنکٹ ہوتے ہی بدل سکتا ہے۔تاہم اگر آپ اس مشکل سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی ڈیوائسز کو فوری طور پر آئی او ایس 9.3.1 سے اپ ڈیٹ کرلیں۔
آئی فون صارفین کیلئے ایک نئی ڈیوائس متعارف کرا دی
15
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں