یوٹیوب چلائیں ، پیسے کمائیں

14  اپریل‬‮  2016

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا میں بہت سے لوگ یوٹیوب کو استعمال کرکے لاکھوں ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔ آپ بھی یوٹیوب پر کچھ مفید کام کرکے اپنی آمدنی کا ذریعہ بڑھا سکتے ہیں۔یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے جس پر کوئی بھی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی جسے کوئی بھی شخص بغیر کسی ممبر شپ کے دیکھ سکتا ہے۔ یوٹیوب صارفین سے ویڈیو کی اشاعت یا ویڈیو دیکھنے کے لیے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا۔ یوٹیوب کے ذریعے کمائی کرنا ان افراد کے لیے زیادہ موزوں ہے جو ویڈیو کو بطور میڈیم استعمال کر سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں بہت سے لوگ یوٹیوب اپنی منفرد ویڈیوز اپ لوڈ کرکے لاکھوں ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔ اگر آپ کی ویڈیو کو لوگوں کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے تو اس کو یوٹیوب پارٹنرشپ پروگرام میں شامل کیا جاتا ہے جس سے آپ کو کافی معقول آمدنی ہو سکتی ہے۔ یوٹیوب کی طرف سے رجسٹرڈ اکاوئنٹ ہولڈرز کو لامحدود ویڈیو مواد نشر کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن اس کی کچھ شرائط ہیں، جن میں یہ مواد کسی کی رسوائی کا باعث نہ ہو، فحش نہ ہو، کاپی رائٹ) کی خلاف ورزی نہ ہو، جرائم کی ترغیب دینے والا مواد نہ ہو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی پسند کا کوئی بھی مواد نشر کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ یوٹیوب پر اپنا ذاتی چینل قائم کر سکتے ہیں جس کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔ صرف ایک ای میل ایڈریس کی مدد سے آپ یوٹیوب پر اپنا چینل شروع کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب پر اپنا چینل قائم کرنے کے بہت سے فوائد ہیں جس میں اس کا بالکل مفت ہونا، اس کا مشہور ہونا، تازہ ویڈیو مواد کا خودکار طریقے سے سرچ انجن میں شامل ہونا وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن صرف اس سے آپ کو آمدنی شروع نہیں ہو جائے گی بلکہ آپ کو اپنے ناظرین تک اپنا پیغام پہنچانا ہوگا یعنی اپنے چینل کی مارکیٹنگ آپ کو خود ہی کرنی ہوگی۔ اس کے لیے فیس بْک اور ٹویٹر پر تشہیر کرکے اپنے دوستوں اور دیگر افراد کو پیغام پہنچا سکتے ہیں تاکہ آپ کی ویب ٹریفک زیادہ ہو۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…