ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سمارٹ فون کو گرم ہونے سے بچانے کا آسان طریقہ

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسمارٹ فونز کا گرم ہونا ایک عام سی بات بن چکی ہے۔ گیم کھیلتے ہوئے، وڈیو دیکھتے ہوئے یا کچھ دیر ٹارچ آن کرنے سے بھی اسمارٹ فون تیزی سے گرم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ ایپلی کیشنز میں ایسی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن کی بِنا پر اسمارٹ فون گرم ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں سب سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آخر فون گرم کیوں ہو رہا ہے تاکہ اس کا سدباب کیا جا سکے۔
کولر ماسٹر ایپلی کیشن
اگر فون بہت زیادہ گرم ہو رہا ہو تو اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے ’’کولر ماسٹر‘‘ ایپلی کیشن استعمال کی جا سکتی ہے. جب آپ اس ایپلی کیشن کو چلائیں گے تو سب سے پہلے یہ ڈیوائس کا درجہ حرارت دکھائے گی۔ یہاں سی پی یو اور ریم کی صورتِ حال بھی موجود ہو گی۔
سب سے نیچے “Detect Overheating Apps” کا بٹن موجود ہو گا جس کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ کون سی ایپلی کیشنز اس کی وجہ بن رہی ہیں۔ Cool Down کے بٹن کے ذریعے انھیں بند کر کے اس معاملے کو قابو کیا جا سکتا ہے۔
فون کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں
جس جگہ فون رکھا ہو وہاں کا درجہ حرارت بھی فون کو ٹھنڈا یا گرم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ فون ایسی جگہ پر مت رکھیں جہاں براہِ راست دھوپ یا گرم ہوا ہو۔ فون کو ٹھنڈا کرنے کا ایک بہتر طریقہ اسے کور (Cover) سے باہر نکالنا بھی ہے۔ آج کل تقریبا تمام افراد فون کی حفاظت کیلئے اس پر کور چڑھا کر رکھتے ہیں جو اس کی حرارت کو ٹھنڈا کرنے سے روکتا ہے۔
ایپلی کیشنز اپ ڈیٹ یا اَن انسٹال کریں
جب ایپلی کیشنز میں خرابیاں دریافت ہوتی ہیں تو ان کو درست کرنے کے لیے فوری اپ ڈیٹس جاری ہوتی ہیں۔ خرابیوں کی حامل ایپلی کیشنز فون کو گرم بھی کر سکتی ہیں، اس لیے انھیں وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔ اس کے علاوہ تمام انسٹال ایپلی کیشنز کی بھی خبر لیتے رہیں اور جن کی ضرورت نہ رہے ان کو فی الفور اَن انسٹال کر دیں۔
فون کو ہوا کے سامنے رکھیں
جس طرح لیپ ٹاپ کی حرارت کم کرنے کے لیے اس کے اسٹینڈ کے نیچے پنکھے نصب ہوتے ہیں اسی طرح فون کو بھی ٹھنڈا رہنے کے لیے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے کچھ دیر پنکھے کے سامنے رکھنے سے بھی اچھا فرق پڑتا ہے۔ یہ مت سمجھیں کہ لوگ آپ کو بے وقوف سمجھیں گے بلکہ فون کو ہوا فراہم کرتے رہیں۔ ہاں البتہ اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں بالکل مت رکھیں۔ اکثر لوگ مشورہ دیتے ہیں کہ واٹرپروف کور میں رکھ کر فون کو فریزر میں رکھنا اچھا ہوتا ہے لیکن یہ تجربہ خطرناک ثابت ہوتا ہے اس لیے اس سے گریز کریں۔
فون کو اوور ہیٹ سے بچائیں
اب آپ یقیناً جان چکے ہوں گے کہ فون کو کس طرح ٹھنڈا رکھنا ہے تو آئیے چند احتیاطی تدابیر بھی ملاحضہ کرلیں تاکہ فون کو اوورہیٹ سے بچا سکیں۔ ہر تھوڑے عرصے بعد فون کا پچھلا کور کھول کر بیٹری کا جائزہ ضرور لیں۔ دیکھیں کہیں یہ لیک تو نہیں ہو رہی یا کہیں پُھول تو نہیں رہی۔ دو سال استعمال کرنے کے بعد بیٹری کا بدل لینا فون کی لمبی زندگی کا ضامن ہے۔
فون کو چارج پر لگانے سے پہلے اس کا کور اُتار دیں۔
فون میں موجود غیرضروری فیچرز کو بند رکھیں۔
اگر ہائی کوالٹی تصاویر ضروری نہ ہوں تو کیمرے کی سیٹنگز کو ہلکا رکھیں۔
لمبے دورانیے کے لیے مسلسل گیمز کھیلنے سے پرہیز کریں۔
ان طریقوں پر عمل کرکے آپ نہ صرف اپنے اسمارٹ فون کو گرم ہونے سے بچائیں گے بلکہ اس سے آپ کے فون کی کارکردگی پر بھی زبردست اثر پڑے گا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…