بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

چین کے سائنسدانوں نے بارش کے قطروں سےبھی بجلی پیدا کر لی، جا نئے کیسے

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیو ز ڈیسک ) پانی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے مہنگے ہونے کی وجہ سے سائنس دان قدرتی ذرائع کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوششو میں مصروف ہیں اور اسی کوشش میں چین کے سائنسدانوں نے ایسا سولر سسٹم تیار کیا ہے جو نہ صرف سورج کی شعاعوں سے بلکہ بارش کے قطروں سے بھی بجلی پیدا کرسکے گا۔
اوشین یونیورسٹی آف چین اور یونن نومال یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اس سولر سسٹم کا ڈیزائن تیار کیا ہے جو سورج کی شعاعوں سے ہی نہیں بلکہ بارش سے بھی کام کرنا شروع کردیتا ہے اس طرح بارش کے پانی کو زمین پر گرنے سے قبل ہی قیمتی بنا کر توانائی میں بدل دیتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں الیکٹران سے بھرے گریفنے الیکٹروڈ کو ڈرائی سینسیٹائز سیل کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ہر طرح کے موسم میں بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ ڈائی سینسیٹائزڈ سیل باریک فلم پر مشتمل فوٹووالٹایک سیلز ہیں جس کی مدد سے آرگنک ڈائی سورج کی روشنی کو جذب کرکے الیکٹران اخراج کرتا ہے جس سے بجلی پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی میں ہر قسم کے موسم کے سولر سیلز لگائے گئے ہیں جس میں انتہائی اعلیٰ کنڈکٹو گریفینے کی باریک لیئر کا استعمال کرتے ہوئے سولر سیل بارش سے بجلی پیدا کریں گے۔ یہ سسٹم بارش میں موجود نمک آئنز کو الگ کردیتا ہے جس سے گریفنے بنتا ہے جو قدرتی پانی سے مل کر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیتا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…