بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ایپل کا خفیہ پراجکٹ سامنے آ گیا، جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 10  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)ایپل نے اپنے ایک اور خفیہ منصوبے پر کام شروع کردیا ہے اور اس بار وہ ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کررہی ہے۔فنانشنل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل نے اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے کے لیے سینکڑوں افراد پر مشتمل ایک خفیہ ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔اس ٹیم میں ورچوئل رئیلٹی ماہرین کو شامل کیا گیا ہے جنھیں ایپل نے مخالف کمپنیوں جیسے مائیکروسافٹ وغیرہ سے توڑ کر اپنے ساتھ شامل کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایپل کی یہ ٹیم ایک ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹس کے نمونے کی تیاری کے لیے کئی ماہ سے کام کررہی ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ڈیوائس آئی فون میں توسیع ہوگی جیسے سام سنگ کا گئیر وی آر اور گوگل کا کارڈ بورڈ یا یہ اوکیلوس رفٹ یا ایچ ٹی سی وائیو کی طرح ایک خودمختار ڈیوائس ہوگی۔ایپل اپنے اکثر منصوبوں کو برسوں تک خفیہ رکھتی ہے اور ان کے بارے میں کسی کو علم بھی نہیں ہوتا۔جس کی مثال ایپل کے مبینہ کار کی تیاری کا منصوبہ ہے جسے پراجیکٹ ٹائٹن کا نام دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس پراجیکٹ کے تحت ایپل کی جانب سے ایک الیکٹرک کار کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے تاہم کمپنی نے ابھی تک اس کا اعتراف نہیں کیا ہے۔تاہم ایپل کے سی ای او ٹم کک نے رواں ہفتے کے دوران کہا تھا کہ ورچوئل رئیلٹی میں چند دلچسپ اپلیکشنز موجود ہیں جن پر کام کیا جاسکتا ہے



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…