فیس بک کا خفیہ خانہ، جس کا شاید آپ کو علم نہ ہو
فیس بک میسنجر ایک ایسا خفیہ فولڈر رکھتا ہے جس میں ایسے پیغامات محفوظ ہوتے ہیں جن کے بارے میں آپ کو علم ہی نہیں ہوتا۔ ان میں سے چند پیغامات بہت اہم بھی ہو سکتے ہیں جیسا کہ ایک فیس بک صارفین ڈینیل ایمری نے بتایا کہ اس کو یہ فولڈر دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کا دوست مر چکا ہے۔
اصل میں جب آپ کو فیس بک پر کوئی پیغام ملتا ہے، جو آپ کے دوست کی جانب سے نہ بھی ہو، تو فیس بک آپ کو بتاتا ہے لیکن سوشل میڈیا نیٹ ورک ہر پیغام کے ساتھ ایسا نہیں کرتا۔ کسی بھی ایسے فرد کی طرف سے پیغام جو آپ کا دوست نہ ہو، اور فیس بک سمجھتا ہو کہ وہ اسپیم یعنی غیر ضروری ہے، تو وہ اسے اس خفیہ فولڈر میں ڈال دیتا ہے۔
کیا آپ اس خفیہ فولڈر تک پہنچنا چاہتے ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
سب سے پہلے اپنی فیس بک میسنجر ایپ کھولیں:
Settings میں جائیں:
یہاں People کا آپشن کھولیں:
یہاں آپ Message Requests کا رخ کریں:
یہاں آپ کو وہ پیغامات ملیں گے جن کے بارے میں آپ کو پتا بھی نہیں کہ فیس بک پر کبھی آپ کے پاس آئے تھے۔ اس میں سے کئی پیغامات تو ناکارہ ہوں گے لیکن ہو سکتا ہے کہ چند ایسے بھی نکلیں کہ جن کو دیکھ کر آپ پچھتائیں کہ یہ اس وقت کیوں نہیں پتہ چلا۔ چلیں، آج کے دن کے لیے آپ کو ایک مزیدار شغل مل گیا