بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اب سیلفی لیں کسی بھی زاویے سے ، حیرت انگیز ایجاد منظر عام پر

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن(نیوزڈیسک) آسٹریلوی کمپنی نے سیلفی کو مزید خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے لیے سیلفی ڈرون متعارف کروایا ہے جسے اڑنے والی سیلفی اسٹک بھی کہا جاسکتا ہے۔
آج کل ہر کوئی اچھی سیلفی بنانے کیلیے مختلف اور جدید موبائل فون اور ٹبیلٹ یا سیلفی اسٹک کا استعال کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اس سے مطمئن نہیں ہوتے، ایسے افراد کیلیے آسٹریلوی کمپنی نے ایک چھوٹا سیلفی ڈرون بنایا ہے جس سے آپ ہر طرح کے زاویے سے سیلفی لے سکتے ہیں جب کہ ڈرون آپ کے اوپر منڈلا کر زبردست تصاویر اتارسکتا ہے۔کمپنی کے مطا بق وہ اڑنے والی سیلفی اسٹک بنانا چاہتے تھے جو ہر زاویے سے بہترین تصویر لے سکے جب کہ اس ایجاد کو روم ای کا نام دیا گیا ہے جو انسان کے ساتھ ساتھ اڑتا رہتا ہے۔روم ای ایپ کے ذریعے کسی بھی اسمارٹ فون سے منسلک ہوسکتا ہے جب کہ یہ 25 میٹر سے بھی تصویر لے سکتا ہے اور اس کے علاوہ 360 درجے کا پینوراما بھی بناسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اسٹک 20 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے اور اس میں نصب پانچ میگا پکسل سی ایم او ایس سینسر اور کواڈ کور اے آر ایم اے سیون پروسیسر نصب ہے۔ سیلفی ڈرون ایک سافٹ ڈرنک کی 600 ملی میٹر بوتل جتنا ہے اور اسےباآسانی کہی بھی ساتھ لے جایا جاسکتا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…