بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی اور امریکی کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک کھلونا ٹیبلٹ تیار کیا ہے جواصل میں روبوٹ کی شکل میں ایک ٹیبلٹ ہے اور اس کی قیمت صرف 20 ڈالر ہے۔چین اور امریکی کمپنی نے ساتھ مل کر ساو¿نڈ ویوو نامی روایتی روبوٹ کےنام پر ایک ٹیبلٹ روبوٹ بنایا ہے جو کھل کر ایکشن فگر کی طرح ایک روبوٹ بن جاتا ہے، یہ دھاتی کیس میں بند پتلا سا ٹیبلٹ ہے لیکن اصل میں ٹیبلٹ نہیں بلکہ صرف ایک کھلونا ہے۔روبوٹ کو کراو¿ڈ فنڈنگ کے تحت تیار کیا گیا ہے جس کا اسپیشل ایڈیشن 6 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ روبوٹ بند ہوکر 7 ملی میٹر موٹے ٹیبلٹ سے 30 مراحل میں روبوٹ بن جاتا ہے۔ ٹرانسفارمر روبوٹ کےشوقین صرف 2 ہزار روپے میں اسے خرید سکتے ہیں، پہلے مرحلے میں اسے چین میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔چینی کمپنی نے اسے اپنے مشہور ٹیبلٹ ایم آئی پیڈ ٹو کی جسامت کے لحاظ سے تیار کیا ہے جسے کمپنی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر بطورِ خاص ڈیزائن کیا گیا ہے۔