دیکھو گے تو لئے بغیر رہ نہیں پاﺅ گے، ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب آ گیا

7  اپریل‬‮  2016

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ویسے تو اس وقت بیشتر لوگ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ وغیرہ کے استعمال کو زیادہ پسند کرتے ہیں مگر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بالخصوص لیپ ٹاپ کی اہمیت میں اب بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔اور اگر آپ کسی اچھے لیپ ٹاپ کو لینے کی خواہش رکھتے ہیں تو معروف کمپنی ایچ پی کی یہ نئی ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی۔یہ ہے اسپیکٹر نامی لیپ ٹاپ جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ہے اور ایپل کے میک بک ائیر کو اس معاملے میں شکست دے چکا ہے۔ایچ پی کے مطابق دیکھنے میں یہ جتنا خوبصورت ہے اس کے فیچرز بھی اتنے ہی بہترین ہیں۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ محدود بجٹ رکھنے والے صارفین کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا بلکہ یہ ایسے لوگوں کے لیے ہے جو کارکردگی کے ساتھ لیپ ٹاپ کے ظاہری روپ کی بھی پروا کرتے ہیں۔اس کی موٹائی محض 10.4 ملی میٹر جبکہ وزن ایک کلو سے کچھ زیادہ ہے، تاہم کم حجم کے باوجود اس میں ایک اچھے لیپ ٹاپ کے تمام فیچرز موجود ہیں۔جیسے مکمل ایچ ڈی 1080p 13.3 انچ اسکرین، یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ، 8 جی بی ریم، 512 جی بی ہارڈ ڈسک اور کور آئی فائیو پروسیسر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
اس کی قیمت 1169 ڈالرز رکھی گئی ہے اور اسے دو مختلف رنگوں میں رواں ماہ کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…