اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

اگر آپ موبائل دیر تک چارج کرنے کے عادی ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)آپ نے شاید سنا ہوگا کہ اپنے اسمارٹ فون کو رات بھر تک چارج کے لیے لگا چھوڑ دینا بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔کیا آپ اس یقین کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس حوالے سے فکر مند ہونا چھوڑ دیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ایک ویب سائٹ کیورا میں ٹیکنالوجی کے ایک ماہر نے اس حوالے سے بتایا کہ لوگوں کو جاننا چاہئے کہ ان کے اسمارٹ فون کی بیٹری کس طرح کام کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے فون کو رات بھر تک چارج ہونے کے لیے چھوڑ دینا بیٹری کو معمولی سا نقصان بھی نہیں پہنچاتا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی فون ہو یا کوئی اور ڈیوائس اگر ان میں لیتھیم آئیون یا لیتھیم پولیمر بیٹری کا استعمال ہورہا ہے تو رات بھر چارج پر لگے رہنے سے بھی کوئی نقصان نہیں ہوتا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح بیٹریاں 100 فیصد پر پہنچنے کے بعد چارجنگ پاور کو خودکار طور پر چارجنگ سرکٹ سے کٹ کردیتی ہیں۔بنیادی طور پر اسمارٹ فون کی بیٹری بھی ڈیوائس کی طرح اسمارٹ ہوتی ہے۔اور ہاں ایپل ہو یا سام سنگ یا کوئی کمپنی لگ بھگ سب کے اسمارٹ فونز میں لیتھیم بیٹریز ہی استعمال ہوتی ہیں تو رات بھر چارج کرنا نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…