موبائل فون کے زریعے اپنی زندگی بچائیں، یہ خبر آپ کو ضرور پڑھنی چاہئیے

7  اپریل‬‮  2016

سان فرانسسکو (نیوزڈیسک)مائیکروویو اوون کا استعمال ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ اگرچہ ہم سب اسے بکثرت استعمال کرتے ہیں لیکن اس بات کے بارے میں بھی متفکر رہتے ہیں کہ اس کی برقناطیسی شعائیں اوون سے باہر تو خارج نہیں ہوتیں؟ یہ اہم بات جاننے کا طریقہ فزکس گرل کے نام سے مشہور یوٹیوب صارف اینا کوورن نے اپنی تازہ ترین ویڈیو میں بتا دیا ہے۔اینا نے اس تجربے کے لئے اپنا موبائل فون مائیکرو ویو اوون کے اندر رکھ کر اس کا دروازہ بند کردیا۔ اس کے بعد ایک دوسرے موبائل فون سے مائیکروویو اوون کے اندر رکھے گئے موبائل فون پر کال کی تو اس کی بیل بجنے لگی، یعنی یہ فون کال وصول کررہا تھا۔ اینا نے اس سادہ تجربے سے ثابت کردیا کہ برقناطیسی شعاعیں مائیکروویو اوون کے اندر جا بھی سکتی تھیں اور اندر سے باہر بھی آ سکتی تھیں۔اینا نے اپنے تجربے کے دوران مائیکرو ویو کی فریکوینسی 2.4گیگا ہرٹز پر رکھی جبکہ موبائل فون کے سگنلز کی فریکوینسی عموما 1.9 گیگا ہرٹز یا 0.85 گیگا ہرٹز ہوتی ہے۔ اسی طرح مائیکرو ویو اوون کے اندر وائی فائی سگنل موصول ہونے کا تجربہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ مائیکرو ویو کے اندر موجود الیکٹرو میگنیٹک شعاں کو باہر آنے سے روکنے کے لئے ایک دھاتی جالی استعمال کی جاتی ہے۔ اس جالی سے بنے مزاحمتی ڈبے کو فیراڈے کیج کہا جاتا ہے، جو کہ الیکٹرومیگنیٹک شعاں کو اپنی سطح سے منعکس کرکے باہر آنے سے روکتا ہے۔ اینا نے لیبارٹری میں موجود ایک فیراڈے کیج کے اندر موبائل فون رکھ کر یہی تجربہ دہرایا تو اس پر کال موصول نہیں ہوسکی، یعنی لیبارٹری میں موجود فیراڈے کیج شعاں کو مکمل طور پر روک رہا تھا، جبکہ مائیکرو ویو اوون کا فیراڈے کیج یہ کام نہیں کر پا رہا تھا۔اینا اور اس کے ساتھیوں کا مقف ہے کہ اگرچہ یہ تجربات ثابت کرتے ہیں کہ مائیکرو ویو اوون سے کچھ شعائیں باہر نکلتی ہیں لیکن ان کی مقدار اور شدت بہت کم ہوتی ہے اور اس بات کا امکان نہیں کہ یہ صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…