منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

موبائل فون کی دنیا میں انقلاب آ گیا، آپ دیکھیں گے تو خریدے بغیر رہ نہیں پائیں گے

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)2 رئیر کیمروں کے ساتھ اسمارٹ فونز کی تیاری کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ دنوں ایل جی کے جی فائیو کو اس ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا جبکہ ایپل کے رواں سال ستمبر میں آنے والے آئی فون سیون پلس کے بارے میں بھی اس سے ملتی جلتی ٹیکنالوجی کے استعمال کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں اور اب چینی کمپنی ہیواوے نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔بدھ کو لندن میں ایک ایونٹ کے دوران ہیواوے نے اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز 5.2 انچ کا پی نائن اور 5.5 انچ کا پی نائن پلس متعارف کرادیئے۔یہ دونوں فونز ڈوئل 12 میگاپکسز لائیسا برانڈڈ رئیر کیمروں کے ساتھ ہیں مگر چینی کمپنی نے دیگر مقابلے میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش کی ہے۔ایک کیمرہ رنگوں کو گرفت لینے میں مہارت رکھتا ہے جبکہ دوسرا مونو کروم (وہ تصویر جس میں ایک ہی رنگ کے کئی روپ بھرے جائیں) فوٹوز لینے کے لیے بہترین ہے۔ہیواوے کے مطابق ان فونز سے لی جانے والی تصاویر میں رنگ نمایاں، زیادہ گہرائی اور تفصیل ہوتی ہے چاہے روشنی کم ہی کیوں نہ ہو۔ہیواوے نے اس اسمارٹ فون کو دیگر سے ممتاز کرنے کے لیے ایک دوسری کمپنی لائیسا کی مدد لی ہے جس کے ساتھ ملکر ان لینسز کو تیار کیا گیا۔یہ فون پتلا، اچھے ڈیزائن اور دیگر تمام ضروری فیچرز کے ساتھ ہیں اور کیمرے ہی اس کی اصل خوبی ہیں جو فون کے سسٹم کو متاثر بھی نہیں کرتے۔پی نائن میں المونیم باڈی کیس، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، یو ایس بی سی پورٹ، تھری جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج، اوکٹا کور کیرن 955 پروسیسر کے ساتھ مائیکروایس ڈی کارڈ اور ڈوئل سموں جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ پی نائن پلس میں چار جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، 3400 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ باقی تمام فیچر لگ بھگ پی نائن والے ہی ہیں۔اور ہاں فل ایچ ڈی اسکرین، فنگر پرنٹ اسکینر اوراینڈرائیڈ 6.0 مارش میلو بھی دونوں فونز میں موجود ہیں۔یہ فونز 16 اپریل کو یورپ اور مشرق وسطیٰ سمیت چین میں دستیاب ہوں گے، پی نائن کی قیمت 680 ڈالرز جبکہ پی نائن پلس کی 850 ڈالرز ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…