نیویارک(نیوز ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث آئی فون استعمال کرنے والوں کی تصاویر اور معلومات کو لاک اسکرین کے باوجود اڑایا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس میں ایسی خرابی سامنے آئی جس کی وجہ سے ان کے یوزرز کی تصاویر اور کنٹکٹ نمبرز تک کوئی بھی آسانی سے رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ اس خامی کی نشان دہی ایک ٹیکنیکل ماہر نے کی اور یو ٹیوب پر اس کی ویڈی جاری کرتے ہوئے 5 اقدامت بتائے ہیں جن کو ادا کرکے کوئی بھی شخص سیری ( وائس آپریشن سرچ) کا استعمال کرتے ہوئے آپ کی تصاویر اور دیگر فون نمبرز کو دیکھ سکتا ہے۔
پہلا قدم: سری کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹر کو تلاش کریں۔
دوسرا قدم: اس کے بعد ای میل ڈومین نیم مثلاً جی میل ڈاٹ کام۔
تیسرا قدم: ٹویٹ بٹن کوکلک کریں، ای میل کو پریس کرکے اس کے پاپ اپ ہونے کا انتظار کریں۔
چوتھا قدم: اب ایڈ نیو کنٹیکٹ آپشن سامنے ابھرے گا جس کی مدد سے ا?پ تصاویر تک رسانئی حاصل کر پائیں گے۔
پانچواں قدم: اگر آپ ایگزسٹنگ کنٹکیٹ ( موجودہ نمبرز) پر کلک کریں گے توآپ یوزرز کے تمام کنٹک نمبرز تک رسائی حاصل کرلیں گے۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اس پریشانی سے نجات ممکن ہے اس کے لیے سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی، پھر فوٹو میں جا کر سیری کو ڈس ایبل کردیں۔ اس کے علاوہ آپ لاک اسکرین پر بھی سیری کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں اس کے لیے سیٹنگ میں جا کر ٹچ آئی ڈی اور پاس کوڈ لگادیں۔
نقصان سے بچنے کیلئے سمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند یہ خبر ضرور پڑھ لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان















































