اسلام آبا د ( نیوزڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت تیزی سے انقلاب آرہا ہے ، یوں تو پاکستان میں ٹیکنالوجی میں ترقی کی شرح نہایت کم ہے مگر پھر بھی حکومت کی حتی الامکان کوششیں جاری ہیں ۔اب ایک نئی خبر کیمطابق حکومت پنجاب نے عوام کو مفت وائی فائی دینے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی سے رابطہ کر لیا گیا ہے ، تفصیلات کیمطابق لاہور میں 115 مقامات پر شہریوں کو فری وائی فائی کی سہولت میسر ہو گی جن میں 12 پارکس ، 17 اہم مارکیٹس،میٹرو اسٹیشنز اور 20 کالج و یونیورسٹیز بھی شامل ہیں۔پارکس میں باغ جناح، ماڈل ٹاو¿ن پارک، حضوری باغ اور گلشن اقبال پارک شامل ہیں۔ جبکہ دیگر مقامات میں میو اسپتال ، چلڈرن اسپتال ، سروسز اسپتال ، شیخ زاید اسپتال، میو اسپتال، ائیر پورٹ ، ریلوے اسٹیشن، بادامی باغ ، بس اسٹینڈ ، آر اے بازار، پنجاب اسمبلی ، ضلع کچہری، جی پی او اور ایل ڈی اے شامل ہیں، واضح رہے کہ فری وائی فائی سروس کیلئے پنجاب حکومت نے پی ٹی سی ایل سے معاہدہ کیا ہے ۔